نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پرشیعہ علماء کونسل کے زیرِ اہتمام یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول پر اسرائیلی قبضے،فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

مظاہرین نے مرکزی امام بار گاہ رضویہ کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں افراد شریک تھے جنہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھاکر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی مظاہرین سے مولانا سجاد حسین انقلابی،

علامہ شاہد حْسین نقوی،کرم حُسین زرگراور میاں ضیغم عباس صدیقی محمد حادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلمان ممالک جن میں یمن،برما،شام،عراق،کشمیر،فلسطین،افغانستان و دیگر ممالک میں ظلم کررہاہے

مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں نام نہاد امن کے ٹھکیدار یہودی طاقتیں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ رہی ہیں اس وقت تمام مسلم ممالک متحد ہونے کی ضررت ہے

یوم القدس،قبلہ اول کسی ایک برادری کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے پاکستان یہ مسئلہ اقوام متحد ہ میں اٹھائے ریلی کے

شرکاء اس موقع پر تحریک اسلامی،جے ایس او،انجمن شیعان حیدرکرار،انجمن حیدریہ کے کارکنان نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازی خان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ ایم پی اے شاہین رضا کا انتقال بہت افسوسناک ہے پنجاب اسمبلی ایک شائستہ ، باوقار ، باکمال رکن سے محروم ہوگئیں

اور خواتین ارکان ایک بہترین دوست کھوچکی ہے اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے

ڈاکٹر شاہینہ ، شاہین رضا مرحومہ کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے گفتگو کر رہی تھی ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ کوڈ 19سے انکی موت پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے

یہ کورونا ایک خطرناک ، جان لیوا اور لا علاج بیماری ہے اسکو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے

ڈاکٹر ز کی رائے اور حکومت احکامات پر عمل درآمد ضروری ہے آخر میں ڈاکٹر شاہینہ نے شاہین رضا کی مغفرت کے لیے دعا کرائی ۔


ڈیرہ غازی خان

رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں کے حصول ، گناہوں کی بخشش ، دوزخ سے آزادی اور غریبوں سے غم گساری و غمخواری کا مہینہ ہے ۔ رمضان المبارک کی 27ویں شب کو تراویح میں تکمیل قرآن اس رات کی اہمیت و فضیلت کی وجہ سے کیا جاتا ہے

یہ بات محمد نعمان عابد نے تکمیل قرآن کے حوالے سے مدنی مسجد بلاک نمبر13ہسپتال چوک میں تقریب کے دوران کہی تقریب میں قاری حبیب الرحمن ، قاری ابو سفیان ، قاری پروفیسر مجیب الرحمن امام مسجد ، مولوی محمد اقبال ،

حاجی جاوید اختر،ملک محمد رفیق ، جاوید ، نعمان جاوید کے علاوہ دیگر نےشرکت کی اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ ماہ مقدس ہمارے لیے رحمت ، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے اور 27ماہ رمضان کی افادیت بے شمار ہیں

پاکستان کی بنیاد 27ماہ رمضان بروز جمعرات رکھی گئی قیام پاکستان قربانیوں اور جدوجہد کی علامت اور اللہ رب العزت کی طرف سے ہم سب کے لیے ایک نعمت ہے ،

انشاءاللہ ایک دن کشمیر کو بھی اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے ذریعے پاکستان سے منسلک کر دے گا انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن ، بھائیوں نے بھی آزادی کے لیے اپنی جان و مال کی قربانیاں دیں

جبکہ مودی بھارتی سرکار نے مسلمانوں اور کشمیری بھائیوں پر بد ترین ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہیں اور ڈھا رہا ہے انشاءاللہ بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین.


۔

ڈیرہ غاز یخان

ڈی جی خان شہر و گردونواح میں عید نمازوں و اجتماعات کے اوقات جن میں مر کزی عیدگاہ سٹی پارک 07:45،مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر تین 07:30، ارشاد نوحی پارک 07:00،غازی پارک 07:00،دربار حضرت پیر ملاقائد شاہ 07:00،

دربار جہانیا ں فریدآباد کالونی 07:30، دربار قادریہ عید گاہ غوثیہ 08:15،دربار عالیہ اویسیہ بلاک چار 07:15،جامع مسجد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کمیٹی گولائی 07:00، جامع مسجد باغ شاہ والی بلاک سات 07:30،فیصل جامع مسجد مشرف چوک 07:00،جامع مسجد کچہری 06:30،جامع مسجد بلاک ایل07:00، جامع مسجد مولوی فضل حق بلاک اٹھائیس09:00،

جامع مسجد اعوان والی 07:30،کلیتہ البنات خیابان سرور 07:00،مرکزی امام بارگاہ رضویہ 06:45،کربلا شریف نورنگ آباد 07:00،جامع مسجد فاروق اعظم بلاک ایک 07:30،نوری جامع مسجد کالج چوک 07:30،

جامع مسجد قاسمیہ فرید آباد 07:30،مسجد ام الفضلی بلخ سرور سٹی 07:00،مرکز التوحید چورہٹہ 07:00،مرکز المودۃ شاکرٹاؤن 07:00،کھوسہ پارک بلاک چورہٹہ 07:00،

مرکز القریش بلاک سی 07:00،مرکز الکریم غازی گھاٹ پل 07:00،جامعہ فاروقیہ شاہ صدر دین 07:30،مرکز محمد بن علی جھوک یارشاہ 07:00بجے ادا کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

قصبہ معموری میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ ،گولی لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی۔

ریسکیو نے ڈیڈی باڈی اور زخمی ہسپتال منتقل کردیا۔پ

ولیس نے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاوہ معموری کی بستی لشاری میں پرانی دشمنی کی بنا پر دوفریقین میں توں تکرار کے بعد تصادم شروع ہوگیا

تصادم کے نتیجہ میں سر پر گولی لگنے سے تیرہ سالہ معصب ولد ساجدموقع پر جاں بحق ہوگیا

جبکہ مزمل حسین شدید زخمی ہوگیا ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور ڈیڈی باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا

جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 351 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب،ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،کورونا کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو

صورت یقینی بنایا جائے گا اور ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے 1000سے زائد پولیس آفیسران فرائض انجام دیں گے

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ عیدا لفطر کی خوشیو ں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے

اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ

ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے شہر بھر میں مسلسل گشت کناں ہو ں گے جبکہ شہر بھرکے بازاروں پر عوام الناس کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی

جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جن مقامات پر نماز عید الفطر منعقد ہو نی ہے وہاں کے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامو ر کریں جبکہ پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے۔

ڈی پی او نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر پارکوں اور تفریح گاہوں پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ڈی پی او اختر فارق نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر

ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ جبکہ لوؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ایس ایچ اوزکو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لئے اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں

اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر 064.9260113پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کا ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کے ہمراہ جمعتہ الوداع کے دوران شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا

دوران وزٹ تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی کو چیک کیا۔مزید سکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے شہریوں کیلئے

پر امن ماحول کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے جمعتہ الوداع پر نماز جمہ میں فول پروف سیکیورٹی رکھی گئی

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ہماری ہر کاوش عوام الناس کا تحفظ ہے

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے نماز جمعہ اور ماہ رمضان میں عوام الناس کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غاز یخان :

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر رکن پنجاب

اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل،

سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ اورسابق وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پی آئی اے کے

طیارہ کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے

اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں انہوں نے سوگوار خاندانوںسے دلی غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے

انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرنے جبکہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے.

About The Author