دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور

نمائندہ خصوصی ۔

تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپورکی انتظامیہ نے ھسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں زچگی کیلِئے لائی جانے والی مریضہ کے ساتھ ھسپتال عملہ کے نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزام کو مسترد کر تے ھوئے کہا ھے کہ

مزکورہ مریضہ عظیمن مائی کو جب تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپور لایا گیا تو بچہ اسکے پیٹ میں پہلے سے ھی مر چکا تھا لواحقین نے قبل ازیں کسی پرائیویٹ دائی سے ڈیلیوری کی کوشش کرائی اور بعد ازاں جامپور کے ایک نجی ھسپتال میں لے گئے

مزکورہ
نجی ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ IUD انٹرنل یورن ڈیتھ یعنی بچہ دانی میں بچہ فوت ہو چکا ہے ایم ایس تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپور کے مطابق مریضہ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخلہ ہی اسی

مینیجمنٹ پہ ملا تھا جسکے دو طریقے تھے ایک تو یہ تھا کہ نارمل پیدائش اور دوسرا حل آپریشن ہر دو صورت میں یہ کام رات کو ضروری سہولتیں میسر نہ ھونے کے باعث ممکن نہ تھا

نیز اس طرح کے تمام آپریشن دن کی روشنی میں سینئر گائناکالوجسٹ اور سیپیشلسٹس کی نگرانی میں ھوتے ھیں

تمام تر چیک اپ اور تسلی کے بعد مریضہ میں اینیمیاء کے خدشہ کے پیش نظر ورثاء کو خون کے انتظام کا بھی کہا گیا ایم ایس کے مطابق کیونکہ اس وقت رات کے 12 بج چکے تھے ورثا کی مشاورت سے صبح ڈاکٹرز کی دستیابی تک مریض کو

انگیج رکھنے اور اس کی سلامتی کیلئے علاج شروع رکھا گیا ۔ اور آپریشن کیلیےقانون کے مطابق باقاعد ہ طور پر مریضہ کے پڑھے لکھے دیور جوکہ ایک بینک آفیسر ھیں نے بیان حلفی بھی تحریر کر دیا

مگر کچھ ھی دیر بعد گائنی وارڈ میں ھنگامہ کھڑا کر دیا گیا اور وھی شخص جس نے بیان حلفی تحریر کر دیا تھا نے اپنے موبائل کیمرہ سے لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر فیمیل سٹاف کے علاوہ وارڈ میں زچگی کیلیے لائی جانے والی خواتین کی وڈیو بنانا شروع کر کردی

اور ساتھ ھی لیڈیز سٹاف کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں جو کہ اسکی اپنی وائرل کردہ ویڈیو میں سنی بھی جا سکتی ہیں اسی طرح تمام قانونی اور اخلاقی حدود کا لحاظ نہ کرتے ھوئے لیبر روم کی وڈیو بھی بنائی گئی

مزکورہ شخص کوجب نائٹ ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس نے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ ان سے بھی الجھ پڑا اور نا مناسب الفاظ استعمال کرتا ھوا پورے ھسپتال کے عملہ کو دھمکیاں دیکر چلا گیاھسپتال انتظامیہ کی جانب سے کار سرکار میں

مداخلت اور غیر قانونی غیر اخلاقی حرکت پر تھانہ سٹی جامپور میں مقدمہ درج کر ا دیا گیا ھے جب کہ خواتین کی وڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کرنے پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت الگ سے کاروائی کی جائے گی ۔

جامپور کے سنجیدہ عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے مزکورہ بینک آفیسر کے اس طرز عمل پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ھوئے اعلی ا حکام سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ھے۔


جامپور ۔

ٹڈی دل جامپور شہر میں داخل شہریوں میں خوف وھراس ۔

جامپور ۔فصلوں اور درختوں کا دشمن کیڑا ٹڈی دل گزشتہ دو تین روز سے جامپور کے نواحی دیہاتوں میں

تباھی پھیلانے کے بعد جامپور شہر میں داخل بازاروں گھروں کی چھتوں پر ٹڈی دل کے غول کے غول منڈلانے لگے

جس کے باعث شہریوں اور خاص طور پر چھوٹے بچوں میں شدید خوف ھراس پھیل گیا ۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری تدارک کا مطالبہ کیا ھے۔

About The Author