مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(افتاب نواز مستوئی سے)

حکومت پنجاب کی دی گئی ہدایت کے مطابق تمام علماء کرام اس پر عمل کریں اور لوگوں کو کورونا سے بچاو کیلئے آگاہ کریں جمعتہ الوداع اور عید الفطر پر بھی ایس او پی پر عملدرآمد کیا جائے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پو رذوالفقارعلی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پوراحسن سیف اللہ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں تمام علماء کرام میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اورمشکل حالات میں رائے عامہ بنانے اور امن کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثالی اور قابل تحسین رہا ہے۔

ضلع بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں میں حکومتی جاری کردہ ایس او پی پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے۔ اس ضمن میں تمام علماء کرام سے اپیل ہے ک

ہ وہ اپنا فعال کردار ادا کریں حکومتی جاری کردہ ضوابط پر عمل کرنا ہم سب کیلئے فائدہ مند ہے۔

اس موقع پر علماء کرام نے ہر لحاظ سے انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینے اور تعاون کرنے کا یقین دلایا

اور حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کا یقین بھی دلایا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کہا ہے ک

ہ کورونا وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچاو کیلئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا

اور لوگوں کو اس سے بچاو کیلئے آگاہ کرنا ہو گا۔

%d bloggers like this: