سندھ میں ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کے معاملے پرگورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ آمنے سامنے آگئے.
عمران اسماعیل کہتے ہیں سندھ حکومت ٹائیگر فورس استعمال کرنے سے انکار کر رہی ہے ۔
مراد علی شاہ نے سوال پوچھ لیا کہ یہ تو بتائیں کہ فورس آخر کام کیا کرے گی؟
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس بازاروں میں جا کرلوگوں کو اس بات پر آمادہ کرے گی کہ
وہ کورونا سے متعلق بنائے گئے اصول و ضوابط پرعمل کریں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں بازاروں میں اصول و ضوابط کے نفاذ کے لئے انتظامیہ کو کسی قسم کی
سزا دینے کا اختیار نہیں ایسے میں ٹائیگر فورس کیا کام کرے گی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ٹائیگر فورس کے خلاف نہیں ،
لیکن جو کام انتظامیہ کا ہے وہ کوئی اور کیسے کر سکتا ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ ڈیڑھ لاکھ رضا کاروں کو استعال نہ کرنا سندھ حکومت کی بد قسمتی قرار دیتے ہیں ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،