دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

( علی جان سے )

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے محکمہ زراعت کی ٹیم کے ساتھ رات گئے ٹڈی دل کے حملے سے متاثر ہ علاقے بیٹ شاہ جمال اور قائم شاہ کا دورہ کیا

اور ٹڈی دل کے خلاف جاری سپرے آپریشن کا عملی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری انفارمیشن نوید عصمت کاہلوں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ شیخ یوسف الرحمن

اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مقامی کاشت کار وں کے ساتھ بات چیت کر تے کہا کہ

حکومت پنجاب ٹڈی دل کے خلاف مہم میں اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہے اس سلسلے میں تمام وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

مظفرگڑھ کے جن علاقوں میں ٹڈی دل کاحملہ ظاہر ہو وہاں کے کاشتکار فی الفور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کا عملہ اپنے تمام وسائل اور مشینری کے ساتھ اس مہم میں بھر پور کر دار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی کمیونٹی کے ساتھ ملکر ٹڈی دل کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کھیتوں میں جا کر سپرے کے عمل کی خود نگرانی کی۔

انہوں نے کہا جو کاشتکار خو د اپنی مدد آپ کے تحت اس کے خاتمے کیلئے سر گرم عمل ہیں حکومت ان کی مکمل معاونت کر ے گی۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے حکام کو ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے رات کو ٹڈی دل کی سرولینس کیلئے

موقع پر موجود محکمہ زراعت اور ریونیو کی ٹیم کو لیڈ کیا اور ٹارچ لے کر مختلف باغات اور کھیتوں میں ٹڈی دل کی سرولینس اور آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

انہوں نے مقامی کاشتکاروں سے کہا کہ اگر کسی کے فیلڈ یا باغات میں ٹڈی دل موجود ہے تو ہم کاشتکاروں کو سپرے ملا محلول مہیا کرنے کرنے کیلئے تیار ہیں

جس کیلئے شرط یہ ہے کہ کاشتکار اپنی سپرے مشین ساتھ لائیں۔

انہوں نے محکمہ زراعت اور محکمہ ریونیو کے عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ک

ہ ٹڈی دل کے کنٹرول آپریشن میں کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے کیونکہ اس وقت کپاس کی فصل

اپنی ابتدائی مراحل میں ہے اور ٹڈی دل اس کو باقی فصلوں کی نسبت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

تھانہ رنگ پور کے علاقہ موضع سنملوٹ کے رہاٸشی کاشتکارعلی شیر تھہیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوٸے بتایا کہ

پولیس چوکی امیر پورکنکا تھانہ رنگ پور کے انچارج اے ایس آٸی ملازم حسن نے علاقہ میں لوٹ مار اور جراٸم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنا شروع کررکھی ھے

27اپریل کو میری بکریاں چوری ہوٸیں جس کی تحریری درخواست پولیس چوکی پر دی لیکن ایک ماہ کے قریب گزرنے کے باوجود چوروں کے خلاف کوٸی کارواٸی نہیں کی گٸی

اور اب انچارج چوکی پولیس ملازم حسین کا کہنا ھے کہ تمہاری درخواست گم ہوگٸ ھے نٸی درخواست اور دس ہزار روپے دو تب تمہاری کارواٸی شروع کی جاٸے گی۔

متاثرہ کاشتکار کا کہنا ھے کہ اے ایس آٸی ملازم حسین جراٸم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتاھے اس لٸے چوروں کے خلاف کارواٸی کرنے سے انکاری ھے۔

ملازم حسین جب سے یہاں تعینات ہوا ھے چوریوں میں اضافہ ہورہا ھے کیونکہ چوروں اور ڈاکوٶں کو ملازم حسین کی سپرستی حاصل ھے۔

متاثرہ کاشتکار نے شدید احتجاج کرتے ہوٸے ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس سے مطالبہ کیا کہ میری چوری شدہ بکریاں برآمد کراٸی جاٸیں

اور مبینہ کرپٹ نکے تھانیدار ملازم حسین کے خلاف سخت کارواٸی کی جاٸےرابطہ کرنے پر انچارج چوکی پولیس ملازم حسین نے بتایا کہ

متاثرہ علی شیر تھہیم کی پہلی درخواست گم ہوگٸی ھے پتہ نہیں کس کودیکر گیا ھے نٸی تحریری درخواست دےگا تو کارواٸی کریں گے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

بازار شہریوں سے کھچا کھچ بھرگئے انتظامیہ ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام،قنوان چوک،جھنگ موڑ،یادگارچوک پر لوگ گاڑیوں میں پھنسے رہے گالم گلوچ کمیٹی چوک مین بازارمیں بھی رش سڑکوں پر ٹریفک کا اژدھام

شدید گرمی اور روزہ کی حالت میں خود عوام ہی کیلئے وبال جان گیاٹریفک میں کئی گھنٹے پھنسے شہری گرمی سے بلبلا اٹھے ٹریفک وارڈنز کیلئے بھی ٹریفک کو رواں رکھنا انتہائی مشکل ہوگیاہے

افسوسناک امیریہ ہےکہ حکومتی اعلانات کےباوجود کرونا وائرس سےبچاو کیلئے کسی مارکیٹ میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد دکھائی نہیں دیا

اور نہ ہی فیس ماسک گلوز سینی ٹائزر اور6فٹ سماجی فاصلہ رکھاجاسکا مارکیٹوں میں عیدالفطر میں صرف 4روز باقی رہ جانے کی وجہ سے عوام کا جم غفیر بغیر احتیاطی تدابیر خریداری میں مصروف رہا جس میں زیادہ ترتعداد خواتین وبچوں کی تھی

دوسری طرف تمام ایس او پیز پر مکمل طورپر عمل کرنے کے بلندبانگ دعوے کرنےوالے تاجر عہدیداران بھی اپنی اپنی مارکیٹوں پر عملدآمد کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام رہے

غرضیکہ شہریوں اورتاجروں نے مل کرحکومتی شرائط پر لاک ڈاون میں نرمی کےدیئےگئے اجازت نامے کی دھجیاں اڑا کررکھ دی ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مربوط اور جامع حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے )

تھانہ خانگڑھ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعائیت کے

مستحق نہیں ہیں ۔ چوہدری جاوید اختر

تفصیل کے مطابق خانگڑھ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کی نگرانی میں اے ایس آئی صفدر حسین

معہ پولیس ٹیم نے دوران گشت دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جن میں روشن ولد خالد محمود قوم رند سکنہ کوٹ ادو کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 9mm اور 1 پسٹل 30 بور جبکہ محمد شاہد ولد غلام شبیر قوم ببر سکنہ کوٹ ادو کے قبضہ سے

1 پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھا ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کسی قسم رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے لیے کسی کی سفارش قبول کی جائے گی۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

تھانہ خانگڑھ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔ چوہدری جاوید اختر

تفصیل کے مطابق خانگڑھ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کی نگرانی میں اے ایس آئی صفدر حسین معہ پولیس ٹیم نے

دوران گشت دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جن میں روشن ولد خالد محمود قوم رند سکنہ کوٹ ادو کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 9mm اور 1 پسٹل 30 بور جبکہ محمد شاہد ولد غلام شبیر قوم ببر سکنہ کوٹ ادو کے قبضہ سے

1 پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھا ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کسی قسم رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے لیے کسی کی سفارش قبول کی جائے گی۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

شہدا کی فیملیز ہروقت مجھے اپنے ساتھ سمجھیں، ان کا ہر دکھ سکھ ہمارا ہے، ڈی پی او ندیم عباس کا خانگڑھ کے علاقے شہدا کے گھروں کا دورہ عیدی اور تحائف تقسیم کیئے،

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر ڈی پی او ندیم عباس نے خانگڑھ سے تعلق رکھنے والے شہید رضا کار محمد عابد اور شہید کنسٹیبل سیف اللہ سگو کے گھر کا دورہ کیا،

ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد خان اور ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کے ہمراہ ڈی پی او شہید رضا کار عابد کے گھر گئے

جہاں انہوں نے ان کی فیملی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیئے، ڈی پی او نے شہید رضا کار کی فیملی سے ان کی گذر بسر کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور شہید کی قربانی پر خراج تحسین پیش کیا،

بعد ازاں ڈی پی او موضع کبیر پور شہید کنسٹیبل سیف اللہ کے گھر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے ان کی فیملی سے ملاقات کی عیدی اور تحائف دیئے اور ڈی پی او نے شہید کے بچوں سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی

اور ان کی تعلیم کے حوالے سے پوچھا بچوں نے اپنا تعلیمی ادارہ دی ایجوکیٹرز بتایا جہاں ڈی پی او نے بچوں کو شاباش دی اور تعلیم میں مزید محنت کرنے کی تلقین کی،

ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا ہم ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے رہینگے اور شہدا کے وارث اپنے ہر دکھ سکھ میں مجھے ساتھ سمجھیں

ان کے ہر تکلیف کو دور کیا جائیگا اور معاشرے میں باعزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائینگی،


مظفر گڑھ

(علی جان سے)

سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذرمحمدڈب میپکو سرکل مظفر گڑھ کے صارفین کی شکایات اورمسائل کے فوری ازالے کے لئے

21مئی بروزجمعرات دن 11.00بجے سے1.00 تک آن لائن کچہری کاانعقاد کریں گے۔

میپکو صارفین کے مسائل اورشکایات براہ راست بذریعہ ٹیلی فون سن کرموقع پرہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کریںگے۔

ضلع مظفرگڑھ،لیہ،تحصیل کوٹ ادو،تحصیل علی پوراوردیگرصارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ

وہ ان ٹیلی فون نمبرز۔066-9200064,03306155553پرشکایات اورمسائل کے لیے رابطہ کریں

تاکہ ان کی بجلی سے متعلقہ شکایات اورمسائل کافوری ازالہ ممکن ہوسکے۔

About The Author