ڈیرہ غازیخان:
27 رمضان المبارک کی شب قائم ہونے والی مملکت خداد داد پاکستان منزل نہیں بلکہ منزل مقصود کا ایک وسیلہ ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے. ملی یکجہتی, یقین کامل اور بامقصد منصوبہ بندی کے ذریعے معجزانہ طور پر وجود میں آنے والے اس وطن کو ہم اسکی نظریاتی بنیادوں پر ہی مضبوط اور متحد کر سکتے ہیں
یہ بات شہناز فیض ضلعی ناظمہ، فرحت بزدار تحصیل ناظمہ، مونسپل کارپوریشن کی ناظمہ شکیلہ عثمان نے 27رمضان المبارک یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں واپس انہی اصولوں کی طرف لوٹنا ہو گا جن کا رب کریم نے حکم دے رکھا ہے.بندے کو بندے کی غلامی سے نکال کر اللہ رب العزت کی غلامی میں دینا ہو گا.
نفس پرستی اور ہوس پرستی کو دفن کر کے ایک دوسرے کیلئے خیر اور عافیت کے دروازے کھولنا ہوں گے. 27 رمضان المبارک نزول قرآن کی شب پاکستان کا قائم ہونا اس بات کا متقاضی ہے کہ
ہمیں اس ملک میں اسی نظام اور قانون کو نافذ کرنا ہو گا جوذات باری تعالیٰ کا مطلوب اور قرآن کا مقصود ہے.قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاس اسلامی پاکستان کے لئے گہری بصیرت اورمضبوط منصوبہ بندی تھی
مگر ان کے رخصت ہوتے ہی سیاسی لیڈروں نے اسے ذاتی انا پرستی کی بھینٹ چڑھا کر ارض پاکستان کو سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا مرکز بنا ڈالا جسکے نتائج آج ہمارے سامنے ہیں.
ہمیں وطن عزیز کو بچانے اور اپنی چھت کو اپنے سر پر بطور ڈھال قائم رکھنے کے لئے عصبیت اور مفاد پرستی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد لائحہ عمل بنانا ہوگا تاکہ اس وطن عزیز کو صحیح معنوں میں ریاست مدینہ کہلوانے کا حق دار بنا یا جاسکے۔
ڈیرہ غازیخان :
تونسہ پولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کاروائی، جواء کے آڈا پرچھاپہ، تاش پر لگی رقم ایک لاکھ روپے برآمد۔8 جواری گرفتار۔
پولیس نے رقم قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ اختر فاروق کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے رانا محمد اقبال انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ،
ساجد مرتضیٰ سب انسپکٹر، تصور عباس اے ایس آئی اور دیگر ملازمان نے کارروائی کرتے ہوئے جواریوں کو جواء کھلیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داؤپر لگی رقم ایک لاکھ 5ہزار روپے،موبائل فون برآمد کرکے
ملزمان عبدالروف ولد غلام رسول مہروانی کھوسہ سکنہ سنجر اڈا۔محمد فیاض ولد غلام حسین کھوسہ سکنہ سنجر اڈا۔غلام فرید ولد غلام صدیق منجوٹھہ سکنہ کوٹ مہوئی۔
محمد اسماعیل ولد شیر محمد کھوسہ سکنہ جھوک مسو۔محمد علی ولد احمد بخش دتانی سکنہ سنجر اڈا۔سمیع اللہ ولد غلام فرید کلاتی سکنہ عثمان شاہ۔
عابد حسین ولد محمد بخش منجوٹھہ سکنہ کوٹ مہوئی اور محمد اسماعیل ولد محمد بخش قائمانی کھوسہ سکنہ جھوک مسو کو گرفتار کر کے جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی نیکہا کہ امن و امان کا قیام،منشیات کا خاتمہ،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اورلوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور بروقت انصاف کی فراہمی تونسہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
آر پی او عمران احمر نے کرائم فائٹرپولیس افیسر افتخار خان ملکانی کو مظفر گڑھ سے تبدیل کرتے ہوئیایس ایچ او سٹی ڈیرہ غازی خان جبکہ جہانزیب خان لغاری کو ایس ایچ او سول لائن تعینات کردیا ہے۔
شہریوں نے آر پی او ڈیرہ کے اس اقدام پر نہایت ہی مسرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایس ایچ او افتخار ملکانی مظفر گڑھ ٹرانسفر ہونے سے قبل بطور ایس ایچ او بی ڈویژن تعینات رہے
اور جرائم کا سبب جانے جاتے ہیں۔شہری مستقل اس کی ڈیرہ میں پوسٹنگ کا مطالبہ کر رہے تھے.
ڈیرہ غازیخان :
اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان محمدصفات اللہ کی طرف سے افسران، ڈاکٹرز اور دوستوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا
جس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی، سردار شیر علی گورچانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر عباس کے علاوہ ڈاکٹر خالد تحسین، محمد اصغر صدیقی، غلام رسول، محمد فاروق بانی، مظہر شیرانی اوردیگر نے شرکت کی.
تقریب میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرز او ردیگر افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا.
ڈیرہ غازیخان :
ایس پی پٹرولنگ ڈیر ہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ شہداء نے اپنا خون دے کر ملک میں قیام امن کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا. شہدا ء کی فیمیلیز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا.
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز شہداء کے گھرو ں میں جا کر ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے شہدا ء کے گھروں میں راشن او رپانچ، پانچ ہزار روپے دیئے.
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے یہ ہمارے محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں. عید کی خوشی کے موقع پر ہم اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ورثاء کو خوشیوں میں شامل کرتے ہیں.
ڈیرہ غازیخان :
پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ایک ماہ کے دوران چاروں اضلاع کے 117مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی لیکچردینے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی.
اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ عامر محمود کے مراسلہ کے مطابق ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر عوام کو مہلک امراض سے بچاؤ،
ٹریفک قوانین کی پاسداری اوردیگر قوانین سے متعلق آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
ڈیرہ غازیخان :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے آفیسرز کلب کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔
مٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل کےلئے ٹائم لائنز مقرر کی جائیں۔افسران موقع پر موجود رہ کر منصوبہ کی نگرانی کریں۔
ڈیرہ غازیخان:
شازب سعید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان نے عید کی تعطیلات کریمنل ارجنٹ میٹر اور پولیس ریمانڈ کے نوعیت کیسز کیلئے جوڈیشل آفیسر کا روسٹر جاری کر دیا روسٹر کے مطابق 27مئی کو حافظ محمد اقبال کلیار مجسٹریٹ سیشن30، 23مئی کو
محمد آصف ہنجرامجسٹریٹ سیشن30، 24مئی کو محمد حارث منیر مجسٹریٹ سیشن30، 25مئی کو سید کاشف رضا زیدی مجسٹریٹ سیشن30، 26مئی کو محمد جنید اقبال مجسٹریٹ فرسٹ کلاس،
27مئی کو شوکت علی مجسٹریٹ سیشن 30، جبکہ تحصیل تونسہ میں 27 مئی کو رضوان یوسف مجسٹریٹ سیشن30،
24 مئی کو راشد حسین چوہدری مجسٹریٹ سیشن30، 27 مئی محمد عرفان مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ڈیرہ غازیخان :
اتنے وسائل نہیں کہ لوگوں کو بجلی مفت فراہم کریں،300یونٹ سے کم استعمال والے کنزیومرز کوبل ادائیگی میں تین ماہ تک چھوٹ ہے تمام قسم کے کمرشل اور ڈومیسٹک کنزیومرز کو میپکو کی جانب سے از خود اقساط کی سہولت مہیاکردی گئی ہے،
عوام کیلئے ماہ رمضان میں زیرو لوڈشیڈنگ کی گئی،عید کی خوشیوں میں بھی اندھیرے نہیں ہوں گے۔دنیابھر میں تیل سستاہونے کے اثرات پاکستان میں بھی بہت جلد بجلی کے کنزیومرز اپنے بجلی بلوں میں دیکھیں گے۔
ڈی جی خان سرکل کی کارکردگی بہتر مزید بہتری کی گنجائش ہے،عوامی سہولت کیلئے بجلی کے خراب ٹرانسفارمز فوری تبدیل اور لائن لاسز کوختم کیاجائے،
ریکوری میں ”کرونا“حائل ہے لیکن بجلی چوری کے خلاف مہم جاری ہے۔ یہ بات چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈعبدالرحیم سومرو نے گزشتہ روز ڈی جی خان سرکل آفس میں ماہوار کارکردگی میٹنگ میں اپنے خطاب میں کہی،
ان کے ہمراہ ملتا ن آفس سے چیف انجینئر سٹریٹجک پلاننگ عطرت محمود،چیف انجینئر پلاننگ محمدنوید انجم اقبال چیمہ، اور جنرل منیجرٹیکنیکل سید خالد علی چشتی موجود تھے،
جبکہ ڈی جی سرکل کی جانب سے ایس ای عمران محمود، ایکسین ڈیرہ ممتاز احمد سولنگی،ایکسین کوٹ چھٹہ فرقان زکریا،ایکسین راجن پور عزیز احمد،ڈپٹی کمرشل منیجر عبدالغفار خان برمانی،ایکسین سٹور میاں حسنین شکیل،
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل بزدار،ایکسین گرڈ یاسر بزدار اور ایکسین ایم اینڈ آر عمران مجید بھی موجود تھے۔
قبل ازیں ملتان سے پہلی مرتبہ ڈی جی خان آنے پر مہمانان گرامی کاوالہانہ استقبال کیاگیا
ایس ای عمران محمود نے اپنے آفیسر ز کے ہمراہ تمام مہمانان کا گیٹ پر استقبال کیااور تمام مہمانوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔
ڈیرہ غازیخان :
ریجنل پولیس آفیسرعمران احمر کاشہداء پولیس اور زخمی پولیس اہلکاران کے گھروں کا دورہ، عیدی اور تحائف تقسیم کئے،شہدا پولیس محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان کا ہر دکھ سکھ
ہمارا اپنا ہے آرپی او عمران احمرتفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق کے ہمراہ شہدا ء پولیس اور زخمی پولیس اہلکاران کے گھروں کا وزٹ کیا
دوران وزٹ شہدا کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی عیدی وتحائف تقسیم کئے گئے آرپی او عمران احمر شہدا پولیس کی فیملز سے فردا ًفردا ًملے اور اظہار محبت کیا دوران گفتگو ان کے مسائل دریافت کیے
اور مسائل کے فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے۔شہدا کی فیملزکو نقدعیدی اور تحائف پیش کیے گئے اور بلند درجات کے لیے دعا کی جبکہ زخمی اہلکاران کی عیادت کی
اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئیں زخمیوں سے ملاقات کے دوران حال احوال اور مسائل بھی دریافت کیے اس موقع پر آر پی او عمران احمر نے کہا شہدا پولیس کی گراں قدر قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے
ان کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں مجھے فخر ہے انہوں نے اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض کی خاطر جام شہادت نوش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کی
امحکمہ کے ان کی فیملز کے ساتھ گہرے بندھن ہیں جوہمیشہ قائم رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں آپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے
آپ کے دکھ سکھ میں ہم برابرر کے شریک ہیں مشکل کی ہر گھڑی ہم آپ کے ساتھ ہیں اس موقع پر ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق سمیت دیگر افسران اہلکاران بھی ہمراہ تھے۔
ڈیرہ غازیخان :
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی زیر صدارت آفس اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاداچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان میںCCII سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم ،
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں اپنے دفاتر کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
جس میں دفتری امور اور تکمیل ریکارڈ کاجائزہ لیا گیا بروقت تکمیل ریکارڈ اور اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان کو CCII سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا
اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ اچھے اور محنتی ملازمان ہرشعبہ میں کامیاب ہوتے ہیں انہوں نے مزید لگن اور محنت سے فرائض کی انجام دہی
عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہتر اقدامات پر زور دیا افسران و ملازمان اپنے پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے محکمہ کا وقار بلندکر یں خواہ آپ کسی محاذ پر ہوں کامیابی محنت اور لگن سے کام کرنے والے لوگوں کا مقدر ہوتی ہے.
۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت پولیس کے ہیروز کوکبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” ویلفییر فنڈ “ سے دوران مقابلہ زخمی ہونے والے
کانسٹیبل غلام عباس 1110 کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دینے کے موقع پر کیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے تھانہ کوٹمبارک کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے
کانسٹیبل غلام عباس کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک تقسیم کیااس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے
اور زخمی ہونے والے پولیس ملازمان محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی فلاح بہبود ہماری اولین تر جیح ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
ایپکا یونٹ محکمہ تعلیم کا ہنگامی اجلاس صدر ایپکا یونٹ و ڈویژنل سینئر وائس پریزیڈنٹ منیر حسین لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں حفیظ احمد،سیف اللہ چانڈیا،عبدالرشید،قادر بخش،محمد طاہر سانگھی،محمد روف خان،
محمد طارق ندیم،عبدا لعزیز کھیتران نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد منیر حسین لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد ساجد سانگھی نامی شخص جو کہ اپنے آپ کو ڈپٹی سیکرٹری لا اسلام آباد ظاہر کرتا ہے آے روز دفتری امور میں
بے جا مداخلت کر رہا ہے اور خاص طور پر ز خر ف نامی خاتون جس کو وہ اپنی بیوی ظاہر کرتا ہے جو ایجوکیٹر تھی اور کبھی بھی سکول حاضر نہیں ہوئی تھی اب راولپنڈی تبدیل ہو چکی ہے
اب عروہ نامی خاتون جو کے ایجوکیٹر ہے اور بوجہ غیر حاضری نوکری سے ہو چکی ہے اس کی نوکری بحال کروانے کے چکر میں ہے کبھی اپنی مرضی سے افسر لگوانا چاہتا ہے
اور کبھی اپنی ک مرضی کی رپورٹ مرتب کروانا چاہتا ہے اس چکر میں آے روز ڈی ای او زنانہ کے دفتر میں کلیریکل اسٹاف کو بلیک میل کرنے اور متعلقہ ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں ہوتا ہے
منیر حسین لغاری نے کہا کہ محمد ساجد سانگھی اپنا تعلق سیاسی اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسر کے ساتھ جوڑتا ہے
اس ضمن میں دفتر کے تمام اسٹاف نے اپنے تحفظات کا اظہار تحریر کی صورت میں کیا ہے اور اعلی حکام سے اس جعل ساز و نوسر باز کے خلاف کروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون