سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز پرتعمیرات اور درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
کردی۔
عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غیرقانونی تعمیرات گرادی جائیں۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مارگلہ ہلز قومی ورثہ اور نیشل پارک ڈیکلیئرڈ ہیں۔
مارگلہ ہلز پر مونال سمیت متعدد ریسٹورنٹ تعمیر ہو چکے ہیں۔
مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے کاٹے گئے درختوں کی جگہ فوری نئے پودے لگائے جائیں۔
مارگلہ ہلز پر ہر قسم کی نئی تعمیرات بند کی جائیں۔
عدالت نے کرشنگ سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے آئندہ سماعت پر
تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام ہوٹل مالکان اور قابض افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔
کیس کی مزید سماعت یکم جون کو ہوگی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،