کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن آج منایا جا رہا ہے،
اِس دن کو منانے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا اور اِس نصب العین کے حصول کے لیے
اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دینا ہے،حیاتیاتی تنوع کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں
کیونکہ یہ تبدیلیاں قدرتی ماحول کو اس قدر تیزی کے ساتھ متاثر کرتی ہیں کہ
بہت سے جانور اور نباتات اُس تیزی سے خود کو نئے حالات کے مطابق نہیں ڈھال پاتے،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
چھت پرکپڑے دھوتی 15 سالہ لڑکی چھت سے گزرنے والی 11ہزار واٹ بجلی کی تار کی زد میں آگئی، خاتون سمیت 4 سالہ بچہ جھلس گیا،فوری طبعی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹا دو کے علاقہ پرانی سبزی منڈی نور شاہ روڈ پر واقع گھر کی چھت پر سے واپڈا کی گیارہ ہزار واٹ بجلی کی تار گزررہی تھی کہ
محمد سنوارہ کی 15 سالہ بیٹی افشاں بی بی گھر کی چھت پر کپڑے دھو رہی تھی، گیلے کپڑے چھت پر ڈالتے ہوئے تارکے زد میں آ گئی جس کے نتیجہ میں 15 سالہ افشاں بی بی سمیت 4 سالہ بچہ جھلس گیا،
کرنٹ لگنے سے دونوں کا جسم تقریباً 90 فیصد جھلس گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثہ پر بروقت گئی
اور ریسکیو جوانوں نے فوری زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوٹ ادو ہسپتال منتقل کر دیا،
بعد ازاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹرمیاں شبیر علی قریشی کے حقیقی کزن محمد یوسف قریشی موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق، بیوی اور بیٹا زخمی،مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،
اس بارے تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹرمیاں شبیر علی قریشی کے حقیقی کزن محمد یوسف قریشی گزشتہ شب موٹر سائیکل پر اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ کوٹ ادو جا رہے تھے ک
ہ لال میر کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکراگئے،حادثہ کے نتیجہ محمد یوسف قریشی سمیت اس کی بیوی اور بیٹا زخی ہوگئے جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا،
تشویشناک حالت کے باعث محمد یوسف قریشی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے
جاں بحق ہو گیا،مرحوم کی نماز جنازہ ساڑھے 9بجے دن گڑھی قریشی ادا کی گئی جس میں
کوٹ ادو کی سیاسی، سماجی، دینی و شہری حلقوں کے علاوہ ڈاکٹرز وکلا ء تاجر تنظیموں اور مقامی زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
کوٹ ادومیں کرونا پازیٹو کیس کا پہلا مریض انتقال کر گیا،حفاظتی اقدامات کے تحت جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی،اس بارے تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر کوٹ ادو میں
حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر کوٹ ادو میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ شروع ہو گیا ہے،گزشتہ روز کوٹ ادو میں کرونا پازیٹو کیس کا پہلا مریض وارڈ نمبر12کے رہائشی 50 سالہ محمد طاہر ولد عبدالکریم جاں بحق ہو گیا،
مرحوم کی سخت حفاظتی اقدام میں میونسپل اسٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اس کی تدفین کردی گئی،
دوسری طرف فیصل کالونی کوٹ ادو میں بھی عارف نیازی نامی مریض سمیت3مزید مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ہونے کی افواہ بھی جاری ہے،
اس حوالے سے ٹائیگر فورس کے ممبر چوہدری محمد زاہد اجمل نے کہا کہ آہستہ آہستہ کوٹ ادو میں کرونا کے مریض بڑھ رہے ہیں اور کرونااپنے پنجے کوٹ ادو شہر میں گاڑ رہا ہے
اوپر سے افسوس کی بات یہ ہے کہ بازاروں میں رش ہے کوئی ماسک استعمال نہیں کر رہے اور سب اس کو مذاق سمجھ رہے ہیں یہ خطرے کی گھنٹی ہے
جیسے ہم نہیں سن رہے اور نہ ہی ہم اس کی طرف دھیان دے رہے،خدارا کچھ سوچیں اچھی اپنے لیے نہیں تو اپنے بچوں کے لئے سوچے اگر یہ بیماری کوٹ ادو شہر میں پھیل گئی
تو ہمارے پاس یہاں کچھ بھی نہیں ہے کوئی انتظام نہیں ہے کوئی وینٹی لیٹر نہیں ہے
اور ہم اس کو نہیں قابو کر سکیں گے صرف ایک طیب اردگان ہاسپیٹل ہے اور وہ بھی مریض لینے سے اب انکار کررہا ہے۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کلیم اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ تھانہ کوٹ دو میں ادریس خان کی تعیناتی سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں واقع کمی آئی ہے
ادریس خان موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے8 سائیکلیں بھی برآمد کرلی ہیں جبکہ مزیدبرامدگی بھی ہو جائے گی،
کلیم اللہ نیازی نے کہا کہ گینگ عرصہ دراز سے شہر سے موٹرسائیکلیں چوری کر رہا تھا جسے شہری شدید پریشان تھے، گینگ کی گرفتاری سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے،انہوں نے کہا ایس ایچ او ادریس خان کی تھانہ کوٹ ادو میں تعیناتی سے
نہ صرف ٹاؤٹ مافیا چٹی دلالوں کا خاتمہ ہوا ہے بلکہ تھانہ کوٹ ادو میں میرٹ کا بول بھی بالا ہوا ہے،
اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی،ممبر صوبائی اسمبلی محمد اشرف خان رنداور ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس کا کوٹ ادو کے علاقے میں تھانہ صدر بنانے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
مقبوضہ اراضی پر کاشت کی گئی ضبط شدہ گندم کو تھریشر کرانے والے سپردار کو قبضہ گروپ نے دھرلیا،قبضہ گروپ کے درجنوں مرد و خواتین نے موقع پر رکھی ایک سو من گندم کو آگ لگا دی،پریشر پر کام کرنے والا ایک مزدور اٹھا کر لے گئے،
کمرہ میں محبوس کرکے تشدد، 15کی کال پر پولیس نے محبوس کو برآمد کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 511 ٹی ڈی اے میں صوبائی حکومت کی سرکاری اراضی پر
سلیم قریشی وغیرہ نے قبضہ کرکے گندم کاشت کی ہوئی تھی،صوبائی ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سرکاری اراضی پر کاشتہ گندم کو ضبط کرکے وہاں پرمحکمہ مال کے گرد اور غلام علی کو سپرد دار مقرر کیا تھا،
گزشتہ روز گرداور غلام علی لیبر کے ہمراہ گندم کو کٹوا کر اسے تھریشرکرا رہا تھا کہ اسی اثناء میں قبضہ گروپ کے طارق قریشی اپنے درجنوں مرد و خواتین سلیم قریشی، فاروق قریشی، قربان قریشی، وسیم قریشی،
عمران قریشی،طیب علی، امیربخش، شکیل احمد،خلیل احمد، جاویداقبال،وقاص قریشی، عابد قریشی،گلشن زوجہ فاروق،بسم اللہ ناہید3 نامعلوم خواتین کے ہمراہ دھاوا بول دیا
اور تھرہشر کی ہوئی ایک سو من گندم مالیتی ایک لاکھ40ہزار کو آگ لگادی جس سے تمام گندم جل کر خاکستر ہو گئی قبضہ گروپ نے موقع پر کام کرنے والے لیبر کے ایک مزدور شعبان لاڑ کو قابو کرکے اسے اپنے ساتھ لے گئے
جہاں اسے کمرہ میں محبوس کر کے اس پر تشدد کیا،15 کی کال پر پولیس دائرہ دین پناہ نے مزدور شعبان لاڑکو موقع سے برآمد کیا، پولیس داِئرہ دین پناہ نے سپر دار گرد اور غلام علی کی مدعیت میں تمام قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
تھانہ پر اندراج کرائے بغیر مکان کرایہ پر دینے والے کرایہ داروں سمیت مالک مکانوں کے خلاف مقدمات درج،سر کے شوقین 2ٹریکٹر ڈرائیور حوالات پہنچ گئے،
اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی پکڑا گیا پسٹل وگولیاں برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں
تھانہ پر اندراج کرائے بغیر مکان کرایہ پر دینے والے مالک مکان نوید راجپوت اور اقبال قیصرانی سمیت کرایہ داروں مرید حسین بھٹی اور طاہراعوان کے خلاف پولیس کو ٹ ادو نے 2الگ الگ مقدمات درج کرلیے،
پولیس تھانہ سنانواں نے تھانہ پر اندراج کرائے بغیر مکان کرایہ پر دینے والے موضع ڈوگر کلاسرہ کے رہائشی حمزہ راجپوت اور کرایہ دار مجاہد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پولیس سناواں نے موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیور محبوب احمد راجپوت، پولیس دائرہ دین پناہ نے سر کے شوقین ٹریکٹر ڈرائیور غلام مصطفی کو گرفتار کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا،
پولیس سنانواں نے دوران گشت اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری تنویرکھکھ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں،
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
جمعیت علمائے اسلام ف کے دیرینہ کارکن ومعروف گھڑی ساز شیخ عزیزالرحمان گزشتہ روز انتقال کر گئے،
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر 6 بجے شام مدرسہ عربیہ مظاہرالعلوم میں ادا کی گئی
جس میں کوٹ ادو کی سیاسی، سماجی، دینی و شہری حلقوں کے علاوہ ڈاکٹرز وکلا ء تاجر تنظیموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
اے وی پڑھو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا