مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خلیج بنگال میں سمندری طوفان ۔امپھان۔ آج بھارت اور بنگلا دیش سے ٹکرائے گا

ماہرین موسمیات نے طوفان کی شدت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

خلیج بنگال میں کٹیگری 4 کا خطرناک سمندری طوفان ۔۔۔امپھان۔۔ آج بھارت اور بنگلا دیش سے ٹکرائے گا۔

ہزاروں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

سمندری طوفان سے بھارت کی ریاست اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سمیت بنگلا دیش کے کچھ علاقوں کو شدید خطرہ ہے۔

ماہرین موسمیات نے طوفان کی شدت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مذکورہ سمندری طوفان گزشتہ ایک دہائی میں آنے والے تمام طوفانوں کے

مقابلے میں زیادہ بڑا اور خطرناک ہوگا۔

بھارت اور بنگلادیش کے ساحلی علاقوں میں 24 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

طوفان سے بھارت اور بنگلادیش میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

%d bloggers like this: