دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک بھی ختم نہ ہوسکا

پنجاب ٹرانسپورٹ کا پہیہ نہ چل سکا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بس ٹرمینلز خالی ہونے سے مسافر خوار ہوگئ

پنجاب کے ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک بھی ختم نہ ہوسکا۔

صوبائی وزیر اسلم اقبال کہتے ہیں، ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل کریں اور گاڑیاں چلائیں۔

پچاس فیصد ٹراسپورٹرز گاڑیاں چلا رہے ہیں۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کا پہیہ نہ چل سکا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بس ٹرمینلز خالی ہونے سے مسافر خوار ہوگئے۔

یتیم خانہ چوک اور بند روڈ پر اے سی کوچز کے اڈے بدستور بند ہیں،

اے سی کوچز مالکان حکومتی شرائط پر بسیں چلانے سے انکار کر چکے ہیں ۔

سٹی بس ٹرمینل، سکندریہ کالونی اور جناح ٹرمینل ٹھوکر سے بھی بسیں نہیں چل سکیں۔

دوسرے شہروں کو جانے والے مسافر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

About The Author