جنوری 8, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ انیس اموات

اب تک چار ہزار سات سو اکتالیس مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں

سندھ میں چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ انیس اموات۔

سات سو چھ نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

متاثرہ افراد کی تعداد سترہ ہزار نو سو سینتالیس تک پہنچ گئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد دوسو ننانوے ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹے میں دوسو باون مریض صحت یاب ہوگئے۔

اب تک چار ہزار سات سو اکتالیس مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

اس وقت کورونا کے بارہ ہزار نو سو سات مریض زیر علاج ہیں۔

ان میں سے آٹھ سو انیس مراکز اور سات سو پندرہ اسپتالوں میں ہیں۔

چودہ،پندرہ اور سولہ مئی کو واشنگٹن،مسقط اورجدہ سے فلائیٹس کے ذریعے سات سو بانوے تارکین وطن واپس آئے۔

ان میں سے ساٹھ وائرس سے متاثر نکلے۔

About The Author