دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،چیئر مین شیخ اسرار احمد، جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،جاوید اسحاق مستوئی،،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،

نائب صدر ملک محمد صادق اعوان، سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی،

سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،

عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،زاہد نظام،ٹریول ٹریڈ کے نائب صدر ملک عبد العزیز، رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا،

صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی،

آئرن مارکیٹ کے دین محمد خوجہ و دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے تاریخی فیصلے پر شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ

یہ صرف تاجروں کے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے لئے ریلیف ہے جنہیں غیر اعلانیہ طور پر حکومت نے قید کر رکھا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ

پاکستان میں پچاس فیصد سے زائد لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں اور وہ تازہ مزدوری کر کے تازہ خریداری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ہم

عدالت عالیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے تمام آدمی اور چھوٹے تاجر کی مشکلات کا نوٹس لیا اور انہیں مکمل ریلیف دیا تاجر رہنماؤں نے کہا کہ

تاجر برادری اور تمام سٹیک ہولڈر ز کرونا کے حوالے سے ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ اس ریلیف میں کرونا جیسے مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ کاروبار کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

واپڈا ترجمان میپکو سرکل ڈیرہ غازی خان کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق تمام معزز بجلی صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مورخہ19-05-2020تا 21-05-2020تک صبح 00:06سے 00:10تک تونسہ شریف ڈویژن کی

سب ڈویژن شادن لُنڈ 132کے وی شادن لُنڈ گرڈ اسٹیشن کے 11کے وی پی اے ای سی فیڈر، مورخہ19-05-2020تا 22-05-2020تک صبح 00:06سے 00:10 تک

راجن پور ڈویژن کی سب ڈویژن فاضل پور کے 11کے وی حاجی پور فیڈر مورخہ19-05-2020تا 20-05-2020تک صبح 00:06سے 00:10تک 11کے وی

اڈہ چراغ شاہ فیڈر،11کے وی فاضل پور شہر فیڈر کی بجلی کی سپلائی بوجہ کام بند رہے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال سے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن جاوید محمود بھٹی نے ان کے آفس میں ملاقات کی آئندہ فصل کیلئے بیج کی موجودگی، گندم خریداری مہم اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن جاوید محمود بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کو آئندہ فصل کے لیے معیاری بیج فراہم کریں گے

جس کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں کاشتکاروں کو طلب کے مطابق بیج دیا جائیگا۔بہتر زرعی پیداوار کیلئے کاشتکار حکومت پنجاب کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر کاشتکاروں و کو بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گندم خریداری مہم جاری ہے

اور 80 فیصد سے زائد ٹارگٹ پورا کرلیا گیا ہے.گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے لاکھوں بوری گندم ضبط کرلی گئی ہے

کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں کو معاشی ریلیف دلانے کے ساتھ سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و قائمقام کمانڈنٹ بی ایم پی سمیع اللہ فاروق اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے سیلاب کے پیش نظر فرضی مشقوں اور حفاظتی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 سمیت تمام محکموں نے غازی گھاٹ کے مقام پر دریائے سندھ کے

گہرے پانی میں مشقیں کیں ریسکیورز نے دریا کے گہرے پانی میں کشتی چلانے، پانی میں گھرے افراد اور سامان کا بروقت اور محفوظ انخلاء سمیت دیگر مشقیں کیں۔ زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد اور

ہسپتال میں منتقلی سمیت دیگر تیاریوں کیا جائزہ لیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے مشقوں کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ رود کوہی اور دریائے سندھ کے

سیلابی پانی کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے فرضی مشقوں کا مقصد سیلاب کی صورت میں انسانی و مالی نقصان کو کو کم سے کم کرنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

نیوز ایجنٹس ملک محمد سرور اور ملک محمد لعل کے مامو ں سابق وائس چیئر مین ملک اللہ وسایا جھنج تین دن کی علالت کے باعث ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے

ان کی نماز جنازہ گزشتہ شام ان کی رہائش گاہ چاہ چیلاں والا نز د دانش سکول ڈیرہ میں ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میں نیوز ایجنٹس، اخبار فروشوں،صحافیوں،تاجروں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت کر تے ہو ئے دعا ئے مغفرت مانگی۔


ڈیرہ غازیخان :

موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، ملزمان سے موٹر سائیکل و ریکوری کی مد میں رقم برآمد،ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب نے بتایا کہ

موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل ڈکیت سلمان، رفیق اور عبدالرحمن کو گرفتار کر کے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا خطرناک اسلحہ کلاشنکوف اور پسٹل برآمد کر لئے ہیں

ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ ڈکیتوں کی گرفتاری پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھی جو آئے روز عوام الناس سے موٹر سائیکل ڈکیتی کر لیتے تھ

ے پولیس تھانہ کوٹ مبارک نے تمام ملزمان کو ٹریس کر کے 1 عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور ریکوری کی مد میں رقم برآمد کر لئے ہیں جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم وقاص سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے اپنے تمام دفتری سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا

اور دفتر ی امور پرتفصیل کے ساتھ میٹنگ کی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس آفس کی تمام برانچز کے ہیڈ انچار ج کے

ساتھ دفتری امور پر تفصیلاً میٹنگ کی ان کے ہمراہ ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی بھی موجود تھے دوران میٹنگ ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ

اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور مکمل غیرجانبداری سے سرانجام دیں جبکہ سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی

انصاف کی فراہمی مظلوم کی دادرسی اورعزت ونفس کا خاص خیال رکھیں

اور ہر جوان اپنے اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کرے دفتر میں آنے والے سائلین کی دادرسی کے لیے

ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیںجبکہ زیر التواءمعاملات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں۔

About The Author