دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر ملکی معیشت کے لئے ضروری ہے ۔۔
منصوبے سے سولہ ہزار سے زائد نوکریاں ملیں گی۔۔
چار ہزار پانچ سو میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہونے کے ساتھ ایک اعشاریہ دو ملین ایکڑ زرعی رقبے کی آبپاشی بھی ہو گی ۔
دیا میر بھاشا ڈیم مکمل ہونےپرتربیلا ڈیم کی زندگی پینتیس سال بڑھ جائے گی ۔
چند روز قبل وزیراعظم کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی راہ سے تمام رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں
ڈیم میں چھ اعشاریہ چار ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی
جس سے ملک کو درپیش بارہ ملین ایکڑ فٹ پانی کی کمی میں بہتری آئے گی ۔
ڈیم کے گرد رقبے کی سوشل ڈیویلپمنٹ پر اٹہتر اعشاری پانچ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،