دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف سرائیکی لوک فنکار نواز فرید سانول انتقال کر گئے

پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث وہ آبائی علاقے سے موٹر سائیکل پر کراچی آرہے تھے، نواز فرید سانول کا تعلق کوٹلہ موسی خان، احمد پور شرقیہ، بہاولپور سے تھا

کراچی: معروف سرائیکی لوک فنکار و گلوکار نواز فرید سانول انتقال کر گئے

نواز فرید سانول رات گئے حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے

نواز فرید سانول کو سول اسپتال حیدرآباد لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے

پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث وہ آبائی علاقے سے موٹر سائیکل پر کراچی آرہے تھے، نواز فرید سانول کا تعلق کوٹلہ موسی خان، احمد پور شرقیہ، بہاولپور سے تھا

وہ کراچی میں رکشہ چلا کر گزر بسر کرتے تھے

نواز فرید سانول کے سرائیکی وسیب کے لیے گیت بہت مقبول ہیں

متوفی کے لواحقین میں تین کمسن بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں

متوفی کی لاش کو حیدرآباد سے کراچی لایا جائے گا

About The Author