دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

خاتم النبین حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر میرے ماں باپ ,میری اولاد میرا تن من دھن سب قربان لاکھوں کروڑوں درود وسلام آپکی آل پاک آپکی اولاد پاک آپکے اصحاب پاک پر..

دوستو اللہ تعالیٰ آپ اور آپکے ماں باپ, اور بیوی بچوں پر دنیائے جہاں کی نعمتیں رحمتیں نازل فرمائیں
دعا گو
صاحبزادہ وحید احمدکھرل
مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے دستور پاکستان
صدر
روھی پریس کلب ڈسٹرکٹ بہاولنگر


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

کرونا وائرس سے متاثر پولیس ملازمین میں امداد ی رقوم تقسیم، فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے پولیس ملازمین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،

ہمارے جوان محکمہ کی شان ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں کروناوائرس کے خلاف پولیس فرنٹ لائن پر فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہے

اور اس عالمی وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے قرنطینہ سنٹرز،ہسپتال،ناکوں اور مارکیٹوں میں ڈیوٹی پر موجود ہے۔فرائض کی ادائیگی کے دوران

ضلع بہاولنگر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے پولیس ملازمین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی جانب سے امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے ڈی سی شعیب خان جدون کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جوانوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کمی نہیں رہنی چاہیے،

ان کے علاج کے لیے میسر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ

ضلع پولیس کے جوان محکمہ کے ماتھے کا سنہری جھومر اور محکمہ کی شان ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے پولیس ملازمین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان بہادر جوانوں کی عوام اور محکمہ کے لیے گراں قدرخدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم اپنے جوانو ں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


بہاولنگر /

(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس تھانہ شہرفرید کی بڑی کاروائی عرصہ آٹھ سال سے مفرور مجرم اشتہاری گرفتار، تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او تھانہ شہرفرید سب انسپکٹر لیاقت علی بوہڑ کی سربراہی میں اے ایس آئی عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

عرصہ آٹھ سال سے مفرورنقب زنی کا مجرم اشتہاری تنویر سکنہ بونگہ بلوچاں کو گرفتار کر لیا.

مفرور مجرم تنویر مقدمہ نمبر 30/13 بجرم 457/380 تھانہ شہر فرید پولیس کو مطلوب تھا.

مجرم تنویر وقوعہ کے بعد سے ہی گرفتاری کےخوف سے مختلف اضلاع میں روپوش رہا،

شہر فرید پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم تنویر کو گرفتار کیا.

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ جرائم کاسدباب اور معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے

عوام پولیس کے ساتھ تعاون کر کے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن جائے.


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس تھانہ بخشن خاں کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،

تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر منشیات جیسی لعنت کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بخشن خاں انسپکٹر عبدالرزاق شاکر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے،

قبضہ سے 02کلو360گرام چرس اور 140گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمات کا اندارج کرتے ہوئے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ملزمان میں کامران عرف کالی سکنہ بخشن خاں، عطاء اللہ خان سکنہ94فتح، محمد فاروق کمبوہ سکنہ29/6-R شامل ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہاک

ہ جرائم پیشہ عناصر اورمنشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جارہاہے۔کیونکہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مافیا کسی رعایت کامستحق نہیں ہے۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہرشہری کافرض ہے کہ وہ ایسے ناسوروں کے گھناونے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کردار ادا کریں

تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جاسکے۔ہم اپنی نوجوان نسل کو منشیات فروشوں کے ہاتھوں کسی صورت زندہ لاشیں نہیں بننے دیں گے۔


بہاول نگر/

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ،ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر انعام جمالی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر باجوہ ،ڈی ایس پی لیگل محمد خان ،

اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے مزید کہا کہ کورونا احتیاط کا متقاضی ہے اور وضع کردہ پلان کی خلاف ورزی اور کسی بھی مرحلے پر غفلت ،ب

ے احتیاطی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بہاول نگر میں الحمداللہ کورونا کے41 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں

اور اس وقت کورونا پازیٹو کے 13 مریض ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع میں 1532مشتبہ افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے

جس میں سے 953 افراد کورونا نیگیٹو ہیں اور525 کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

اجلاس میں کورونا کی گلوبل اور ملکی سطح پر صورت حال اور پنجاب میں ضلع بہاول نگر کی تقابلی صورت حال کا

بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلع بہاول نگر کے ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے متوقع پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے

اعلان کی صورت میں ضلع بہاول نگر میں مزید پانچ فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پبلک ٹرانسسپورٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اجلاس میں کہا کہ

حکومت عوام کی مشکلات کا احساس رکھتے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے دیگر شعبوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھول رہی ہے

لیکن ٹرانسپورٹرز کو حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ کرایوں میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے

تناسب سے کم کرنا ہوگی۔ اس موقع پرٹرانسپورٹرز نے کہا کہ صوبائی سطح ہر ٹرانسپورٹ کرایوں جو بھی کمی کا فیصلہ ہوگا۔

ضلع بہاول نگر کے ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عوام کو عید پیکج کے طور صوبائی سطح سے

بھی مزید پانچ فیصد کرایوں میں کمی کریں گے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کے جذبے کو سراہا۔

About The Author