مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

جوہر امین

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گندم خریداری کا78فیصد ہدف حاصل کر لیاگیاہے چاروں اضلاع میں 44 خریداری مراکز کے ذریعے اب تک 587375میٹرک ٹن گندم خرید کر لی گئی ہے. 720187

بوری باردانہ جاری کیا گیا ہے اور 27156کاشتکاروں کو گندم کی ادائیگی کر دی گئی ہے. یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں کہی گئی.

اجلاس میں ڈائریکٹر فوڈ واجدعلی شاہ، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اوردیگر افسران کے علاوہ راجن پو ر، مظفرگڑھ او رلیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز، محکمہ فوڈ او ردیگر محکموں کے افسران موجود تھے.

کمشنر نے کہاکہ ٹارگٹ کے حصول کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے. 15

مئی تک ذخیرہ اندوزوں سے90 گاڑیوں پر لوڈاورگوداموں سے 11294.86میٹرک ٹن گندم ضبط کر کے

22مقدمات درج کرائے گئے ہیں. اجلاس میں گندم خریداری مہم کے دیگر امو رکا جائزہ لیا گیا.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے

یکم اپریل سے سولہ مئی تک 34 مقدمات درج کر ا کے دس گرانفروشوں کو گرفتار کیاگیا.

مجموعی طو رپر 49لاکھ 23ہزار آٹھ سو روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈویژن کی مارکیٹوں کے 21757معائنے کیے

اور 3243مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی.

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی

کہ وہ ماہ صیام میں گرانفروشو ں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر کے عوام کو معاشی ر یلیف دلائیں.

سبزی منڈیوں کی نیلامی کے عمل کو بھی مانیٹر کیاجائے.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزداراور ممتاز سیاسی شخصیات تاج محمد خان بزدار اور سابق ممبر ضلع کونسل منصور احمد خان بزدار کے درمیان

اختلافات ختم،اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار گزشتہ روز تاج محمد خان بزدار کی رہائش گاہ پہنچ گئے

اور دیرینہ اختلافات و رنجشیں بھلا کر آئندہ ایک ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا

اس موقع پر تاج محمد خان بزدار اور ان کے صاحبزادے منصور خان بزدار نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں کوروناوائرس کے دومشتبہ مریض جاں بحق دونوں کودوروزقبل تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایاگیاتھا ذرائع کے مطابق ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کروناوائرس کے

دو مشتبہ مریض جاں بحق ہوگئے دونوں مریضوں کو دو روزقبل تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایاگیا تھا تاہم کوروناوائرس کی علامات ظاہر ہونے پر دونوں مریضوں کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے تھ

ے جن میں سے جاں بحق ہو نے والے حاجی محمد کی رپورٹ نیگٹو آئی ہے جبکہ الٰہی بخش کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے جو آئندہ ایک سے دو روز میں موصول ہو جا ئے گی

جان بحق ہونے والے دونوں مشتبہ مریضوں کی شناخت حاجی محمد اور الہی بخش کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق تونسہ شریف اور تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ خان پور منجوالہ سے ہے

اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور ترجمان ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ جان بحق ہونے والے مریضوں کو ایس او پی کے مطابق ایمبولینس کو مکمل

سپرے اور دیگر انتظامات کے ساتھ ورثا کے حوالے کیا گیا ہے اور تدفین بھی سرکاری احکامات کے مطابق کر دی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کا روزانہ کی بنیاد پر کمپلینٹ سیل میں شہریوں کی شنوائی کا سلسلہ جاری ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے ،

درخواستوں پر فوری کاروائی کے لئے پولیس ورک میں ریفامز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کےلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کا اپنے دفتر میں قائم کیے گئے

کمپلینٹ سیل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کے ذریعے شہریوں کی شنوائی کا سلسلہ جاری ہے

دوران کھلی کچہری مختلف جگہوں سے آئے ہوئے شہریوں نے درخواستیں دیں

جن پر ڈی پی او اختر فاروق نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔

ڈی پی او اختر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پولیس ورک میں ریفامز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے

پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کےلئے تمام تر اقدامات ترجیح بنیادوں پر کیے جارہے ہیں

شہریوں کو بھی چاہیے کہ بے بنیاد اور غلط درخواست دینے سے گریز کریں تاکہ پولیس کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔


ڈیرہ غازیخان:

ڈیرہ ڈویثرن کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے بھی پیر18 مئی سے صوبہ بھرکی فلورملیں بند کرنے کااعلان کردیاآٹے کے بحران کاشدید خطرہ تفصیل کے مطابق پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا احمد

اورچیئر مین پنجاب چوہدری عبدالروف مختیارنے انتظامیہ کی بلاجواز ہراسمنٹ اورفلورملوں سے زبردستی طور پرگندم قبضہ میں لینے اورمل مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے کل 18 مئی سے

پورے پنجاب کی فلور ملیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے فلورملوں پر بھاری نفری کے ساتھ اچانک ہلا بول دیا جاتا ہے

جس سے فلور ملز انڈسٹریز پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ایسوسی ایشن رہنماؤں کے مطابق محکمہ کی جانب سے فلور ملوں کو72 گھنٹے کا کوٹہ رکھنے کی اجازت دی گئی تھی

لیکن محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملوں کو ایک بوری گندم نہیں رکھنے دی جارہی ایسوسی ایشن کے مطابق جب فلور ملوں کے پاس گندم ہی نہیں ہوگی

وہ مارکیٹ میں آٹا کس طرح فراہم کریں گی عاصم رضااحمد اور چوہدھری عبدالروف مختیار نے کہا کہ محکمہ خوراک کے اس غیرشائستہ رویہ کے پیش نظر فلورملزایسوسی ایشن نے پنجاب کی تمام فلور ملیں بند کرنے کی کال دے دی ہے

اور ویسے بھی محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کے باعث صوبہ بھرکی بیشترفلور ملیں بند ہوچکی ہیں انہوں نے واضع کیا کہ اب ہم بھی دیکھیں گے ک

ہ فلورملوں کی بندش کے بعدمحکمہ خوراک کس طرح آٹے کی مانگ پوری کرتاہے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک محکمہ خوراک اپنا قبلہ درست نہیں کرتا

اس وقت تک پنجاب کی تمام فلور ملیں بند رہیں گی اور کسی بھی بحران کی ذمہ داری حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک پر عائد ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نجی گودام پرچھاپہ مارکر گودام میں غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی دس ہزار بوری گندم تحویل میں لے لی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے شاہ صدر دین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے

نجی گودام میں غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی دس ہزار بوری گندم برآمد کرکے تحویل میں لے لی اور گودام کو سیل کردیا گیا

اس موقع پر ڈی ایف سی فوڈ مظہر حسین بھی انکے ہمراہ تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا ک

ہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات کے

مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں کسی کو گندم ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

%d bloggers like this: