دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

تھانہ دراہمہ پولیس نے الگ الگ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 23 کلو چرس، کلاشنکوف و پسٹل اور مجرمان اشتہاری سمیت موٹر سا ئیکل چور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دراہمہ ارشد منیر نے بتایا کہ

تھانہ دراہمہ پولیس نے الگ الگ کاروا ئیا ں عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش، ناجائزز اسلحہ رکھنے اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر مقدمات درج کر دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بین الضلاعی چیک پوسٹ علاقہ تھانہ دراہمہ غازی گھاٹ پر لاکھوں مالیتی چرس کوئٹہ سے خانیوال سمگلنگ کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم عامر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 8 کلو چرس

جبکہ دراہمہ پولیس نے اور کارواکاروا ئیا ں میں ملزم طالب حسین سے 6 کلو چرس، عبدالجبار سے 4 کلو چرس، عابد سے 5 کلو چرس برآمد کر کے تمام ملزمان سے کل 23 کلو چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر د دیے ہیں۔

ایس ایچ او نے کہا کہ تھانہ دراہمہ پولیس نے ملزمان رمضان جو کہ موٹر سا?یکل چوری میں ملوث ہے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں عبدالستار اور نذر سے کلاشنکوف اور پسٹل برآمد کر کے

مقدمات درج کر ددیے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ دراہمہ پولیس نے ایک اور کاروائی میں مجرم اشتہاری جان محمد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر مہر ناصر کی سربراہی میں دراہمہ پولیس منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف

بھر پور کاروائی عمل میں لا رہی ہے جس کا مقصد عوام الناس کا تحفظ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کا یوم شہادت حضرت علی ؓ کے حوالے سے امام بارگاہوں کا دورہ دوران دورہ ڈی پی او نے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا

اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو الرٹ اورضلع بھر کے سرکل آفیسران اور SHOs کو یوم شہادت حضرت علی ؓ کے حوالے سے

تمام پروگرامز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ

عزاداروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے جبکہ منتظمین بھی حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان آمدوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس لائنز میں شہداکی یاد گارپر حاضری دی اور جوانوں کے ساتھ افطاری کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پولیس افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پولیس کے افسراور جوان آزمائش کی گھڑی میں دلجمعی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز مےں پولیس کے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مےں پولیس کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیںکورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے

ہیلتھ پروفیشنلز کی طرز پر پولیس کیلئے بھی شہداءپیکیج کی اصولی منظوری دے دی ہے۔کورونا وباءکے دوران فرائض ادا کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو شہداءپیکج دیا جائے گا۔پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں -پ

ولیس میں مرحلہ وار 10ہزار آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔پولیس کوگاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے 41 تھانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر جاری ہےپولیس کا منجمد الا¶نس بھی بحال کیا اور ایگزیکٹو الا¶نس کی بھی منظوری دی ہے

اضلاع کے دوروں کے دوران تھانوں کا معائنہ کر کے مسائل جانتا ہوں، حل کرنے کیلئے کاوشیں بھی کررہا ہوں پولیس عوام کے ساتھ محبت او راحترام کے ساتھ پیش آ کر میری کاوشوں کا صلہ د ے

اوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پولیس لائنز میں شہداکی یاد گارپر حاضر دی اور یاد گار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ اس مو قع پروفاقی وزیر زرتاج گل، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،

مشیر صحت حنیف پتافی، اراکین اسمبلی سردار احمد علی دریشک، جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین کھوسہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن طاہر خورشید،

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر، آرپی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر،ایڈیشنل آئی جی انعام غنی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور دیگر افسران بھی اس موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے تونسہ شریف کی سرکردہ سیاسی شخصیات کی ملاقاتسابق ناظمین،سابق چیئرمینوں اوراہم شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران کا

برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان ن لیگ کے سابق ایم پی اے ممتاز خان بھٹو قیصرانی،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل جاوید اقبال قیصرانی، ضلع کونسل کے سابق ارکان اور چیئرمینوں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا

قیصرانی برادری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتی ہے-ممتاز خان بھٹو قیصرانی اور جاوید اقبال قیصرانی کا اعلان چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا-سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی خدمات کو سراہا

سردار جاوید اقبال قیصرانی کا اس موقع پر کہنا تھا دوستی نبھانی ہوتو عثمان بزدار سے سیکھیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کمشنر آفس میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ

پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی نمائندگی خود کرتا ہوں سیاست کو کرپشن سے پاک کیا ہےکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا پنجاب کا کلچر بدل گیا ہے

اب انتظامیہ کے پاس کوئی ناجائز کام لے کر نہیں جاتا کورونا سے بچاؤکے اقدامات کاجائزہ لینے کے لئے 18اضلاع خود وزٹ کئے وہوا جیسی پسماندہ تحصیل کا دورہ کرنے والا پہلا وزیراعلی ہوں

لاہور میں پسماندہ علاقوں کا وکیل بن کر بیٹھا ہوں دل چاہتا ہے عوام کا ہر کام کروں جتنے وسائل میسر ہیں اتنے کام ضرور کر کے جاتا ہوں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا میرا مشن ہے

اس موقع پر وزیر مملکت زرتاج گل، مشیر حنیف پتافی، ارکان اسمبلی احمد علی دریشک، شاہینہ کھوسہ، جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ، پارٹی رہنما سردار عبدالقادر کھوسہ، جاوید اقبال قیصرانی ،سردار جعفر خان بزدار اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے کاروائی کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 4کس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ درخواست کے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے

اور فساد برپا کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اسی طرح ایس ایچ او درخواست جمال خان راؤساجد فرید معہ پولیس نے دوران کاروائی 1 غلام اصغر ولد طوطا خان سے کلاشنکوف معہ گولیاں

2 ملزم برکت ولد مٹھہ سے پستول 12 بور 3 فاروق ولد غلام اکبر سے پسٹل 30 بور اور اسی طرح منظور ولد شکری سے بھی بندوق 12 بور برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر جرئم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی ڈویثرنل باڈی کا اجلاس زیرصدارت سابق چیئرمین پنجاب سردارحبیب الرحمن خان لغاری گزشتہ روز لیہ میں منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ک

ہ مورخہ 18 مئی بروزسوموار سے ڈویثرن بھر کی فلور ملیں بندکردی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت ڈویثرن کی 60 فیصد فلور ملیں بند ہوچکی ہیں اور اوپن مارکیٹ میں آٹے کی شارٹیج کے

مسائل بڑھ رہے ہیں سردارحبیب الرحمن لغاری نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملوں کی گندم سے لوڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند نہیں ہوسکاجس سے فلور ملز انڈسٹریز شدید بحران کی زد میں ہے

انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ دیگرصوبوں کو آٹے کی سپلائی بندہونے کے باعث کے پی کے اوربلوچستان میں فلورملز مالکان کے آٹے کی مد میں کروڑوں روپے پھنس چکے ہیں

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ ڈویثرن گندم کی پیدوارکا علاقع ہے اور اس ڈویثرن کوپرمٹ جاری نہ کرنا فلور ملز مالکان کے ساتھ زیادتی ہے اور محکمہ کے پاس ڈیرہ ڈویثرن کوپرمٹ جاری نہ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں حلانکہ پنجاب کے

دیگرڈویثرنز کو پرمٹ جاری کر دئیے گئیے ہیں جس سے محکمہ کی جانب سے امتیازی سلوک کاپتہ چلتا ہے سردارحبیب الرحمن لغاری نے کہاکہ

اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مورخہ 18مئی بروزسوار سے ڈویثرن بھر کی فلور ملیں بند کر دیں گے انہوں کہاکہ لاکھ کوشش کے باوجود محکمہ خوراک اس وقت تک صرف 76 فیصدگندم خرید کاہدف حاصل کر سکی ہے

لیکن دوسری طرف کسانوں اور زمنیداروں بڑے پیمانے پرگندم چھپارکھی ہے حکومت بڑے بڑے زمینداروں کی چھپائی گندم پکٹرکر اپنا ہدف پورا کرسکتی ہے

انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے دیگرعلاقوں کی طرح ڈیرہ ڈویثرن کوبھی فی الفور پرمٹ جاری کیئے جائیں اجلاس میں وائس چیئرمین پاکستان

فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب چوہدری محمد جمیل بوٹا،ممبرایگزیکٹو سیٹھ محمد اسلم،چوہدری قیصر وڑائچ،شیخ ظہوراحمد،چوہدری محمد اکبر،

سرداریونس فرید جتوئی،غلام مصطفی کھنڈوا،نصراللہ خان کھوسہ،اخوند حسن خان غلزئی اورسیٹھ محمداقبال کے علاوہ ڈویثرن بھر کے فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر سوشل سیکورٹی تنویر تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن صنعتی کارکنان کو زیادہ سے زیادہ مفت طبی سہولتیں میسرکر رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب خصوصا جنوبی پنجاب کے صنعتی کارکنان کو

مزید سہولیات دینے کیلئے ڈیرہ غازیخان میں 100 بستروں کے ہسپتال کیلئے 23 کروڑ کی رقم مختص کر کے صنعتی کارکنان کا دل جیت لیا

اس ہسپتال کے قیام سے جنوبی پنجاب ڈیرہ غازیخان،لیہ،تونسہ شریف،راجن پو اور مظفر گڑھ کے صنعتی کارکنان بہتر سے بہتر طبی سہولیات سے مستفید ہوں گے اور سفری مشکلات سے بھی ان کو نجات ملے گی

وزیر اعلیٰ کے اس اقدام سے صنعتی کارکنان میں بے حد خوشی پائی جاتی ہے اس موقع پر کمشنر سوشل سیکورٹی تنویر تبسم، محمد عامر جان سیکرٹری لیبر پنجاب نے ڈیرہ غازیخان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو بریفنگ بھی دی

کمشنر سوشل سیکورٹی نے ایم این سی ایچ سوشل سیکورٹی ہسپتال میں مختلف یونٹ،لیب،ایکسرے روم،فارمیسی،بے بی روم،ایمرجنسی روم،

مردانہ زنانہ وارڈ،اپریشن تھیٹر،ای پی آئی اور خصوصا ڈائیلسز سنٹر کا باقاعدہ وزٹ کیا اوراطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے ایم ایس ایم این سی ایچ ڈاکٹر محمد طارق شیخ سمیت ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف کی کارکردگی کو بھر پور سراہا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے کارپوریشن آفس کادورہ کیامشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،چیف آفیسر کارپوریشن شاہد اقبال اور دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس میں کارپوریشن کے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈیرہ غازی خان شہر کو صفائی کے معاملات بہتر کرنے کےلئے چار سیکٹر میں تقسیم کرکے عملہ متعین کردیا گیا۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے واجبات کی عدم ادائیگی پرعمارتیں سربمہر کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جس کےلئے ٹیمیں تشکیل دے کر آج سے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

مانکا کینال کے اندر کوڑا ڈالنے پر فوری مقدمات کے احکامات دئیے گئے اور شہر میں نافذ دفعہ 144 میں توسیع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مارکیٹ میں صفائی کے بعد سامنے پڑا کوڑا اسی دکان کے اندر ڈال دیا جائیگا اس سے قبل دکانداروں کو واضح ہدایات دی جائیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ افسران کے کہنے کی بجائے باقاعدگی سے

شہر میں صفائی کا عمل جاری رہناچاہیئے۔روڈز کی صفائی بہتر تاہم شہر کے اندرونی معاملات صفائی ناقص ہیںسلاٹر ہا¶س کے معاملات بہتر کئے جائیں۔

کارپوریشن کی تمام مشینری فنکشنل کی جائے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ روڈز اور سیوریج کے پیچ ورک کےلئے مزید ساڑھے چھ کروڑروپے جلد مل جائیں گے۔

کارپوریشن کے نکالے گئے 150صفائی عملہ کو بحال کرایا جارہا ہے۔شہر کی بند سٹریٹ لائٹس جلد فنکشنل کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

شہر کے کسی چوک پر ریڑھی اور تجاوزات نظر نہیں آنا چاہیے شہر کے معاملات کی بہتری کےلئے سختی کی جائے۔دریں اثناکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ سبزی منڈی اورشہر کے مختلف مقامات کا دورہ کی

ا سیوریج،صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیںکمشنر نے بسم اللہ کالونی،

بھٹہ کالونی اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج پائپ لائن،ڈسپوزل سٹیشن اور دیگر مقامات کا جائزہ لیا

انہوں نے شہر میں صفائی کے معاملات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے کہا کہ

سیوریج کے سنگین مسائل فوری حل کیے جائیں کمشنرنے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا بعدازاںکمشنرنے مقبرہ غازی خان کا بھی معائنہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان

چیف ا یگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان شمشیر احمد خان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اس وقت کوئی بھرتی

نہیں ہو رہی محکمہ میںبھرتی کے حوالے سے جب بھی شیڈول آئے گا تو باقاعدہ اشتہار جاری کیاجائے گا

رپورٹ ہوا ہے کہ نو سر باز عوام کو لوٹنے کیلئے محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی بھرتی کے جعلی آرڈر دے کر

رقوم بٹور رہے ہیں عوام کو مطلع و خبردار کیاجاتاہے کہ وہ کسی بھی جعلساز کے جھانسے میںنہ آئیں۔


ڈیرہ غازیخان
ایپسا کے وفد کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، پیف کے مسائل حل کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (ایپسا) کے مرکزی چیئرمین ضیاء السلام زاہد قریشی نے ایاز خان پتافی

اور ضلعی صدر ایپسا ڈی جی خان شفقت بلال کے ہمراہ کمشنر آفس ڈی جی خان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس کے

مطابق پنجاب میں تعلیم کا 60 فیصد بوجھ پرائیویٹ اور پیف پیما سکولز نے اٹھایا ہوا ہے، اے پلس گریڈ مارکس حاصل کرنے والے 90 فیصد سٹوڈنٹس انہی پرائیویٹ اور پیف سکولز کے ہوتے ہیں

لیکن بدقسمتی سے یہی ادارے زیر عتاب ہیں پیف اور پیما سکولز کو فروری کے بعد اب تک 3ماہ کیب پیمنٹ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے 1 لاکھ غریب ٹیچرز کے خاندان فاقوں پر مجبور ہیں ، مارچ اپریل مئی کی پیمنٹ فی الفور یکمشت ادا کی جاۓ

فروری کی پیمنٹ سے غیر حاضر سٹوڈنٹس کی 4 ماہ کی پیمنٹ کاٹ لی گئی تھی جس سے اکثر سکولز کو زیرو پیمنٹ ملی یہ غیر قانونی کٹوتیاں فوری واپس کی جائیں (غیر حاضر سٹوڈنٹس کیلئے پیف کا 80 حاضری پر پوری پیمنٹ کا قانون لاگو کیا جاۓ)

پیف سکولز کی سس میں 26 لاکھ سٹوڈنٹس ہیں ، سکولوں میں 31 لاکھ سٹوڈنٹس موجود ہیں جبکہ پیمنٹ 23 لاکھ سٹوڈنٹس کی مل رہی ہے ۔

مارچ 2019 سے داخل ہونے والے 3 لاکھ سٹوڈنٹس کی فیس و بقایاجات ادا کئے جائیں پانچ سال سے پیف سکولز کی 550 روپے فی سٹوڈنٹ فیس میں اضافہ نہیں ہوا

لہذا پیف پیما سکولز کی فیس میں اتنا اضافہ کیا جاۓ جتنا فیصد ہر سال سرکاری ٹیچرز کی تنخواہ میں اضافہ ہوتا رہا (کیونکہ پیف اور پیما سکولز بھی ایس ای ڈی کے ماتحت ہیں) پیف پیما سکولز کو دو سال سے سٹوڈنٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے پر پابندی آرٹیکل

25 اے کی خلاف ورزی ہے یہ پابندی ختم کی جاۓ پیف پیما اور سرکاری سکولز کے لئے یکساں تعلیمی پالیسی اور یکساں امتحانی پالیسی لاگو کی جاۓ،

داخلہ کیلئے ب فارم کو آپشنل قرار دیا جاۓ پرائیویٹ سکولز کھولنے کی اجازت دی جاۓ تاکہ پرائیویٹ سکولز فیس اکٹھی کر کے ٹیچرز کو تنخواہیں دے سکیں اور 5 ہزار سے کم فیس سکولز کو والدین فیس دینے سے قاصر ہیں

ان سکولز کیلئے ریلیف کا اعلان کیا جاۓ پنجاب اسمبلی میں پیش نئے تعلیمی ترمیمی ایکٹ کو ختم کیا جاۓ بحران کے دنوں میں سکولز کی مدد کی جاۓ پیف پارٹنرز کی غیر قانونی کٹوتیاں کرنے

اور سازش میں شریک ہوکر پارٹنرز کو ذھنی کرب میں مبتلا کرنے پر ایم ڈی پیف شمیم آصف اور ڈائریکٹر فنانس زبیدالحسن کا فوری ٹرانسفر کیا جاۓ،

ڈی جی خان،لاہور اور تونسہ کے پرامن پیف پارٹنرز کے 3 ماہ کی پیمنٹ کیلئے پرامن جمھوری احتجاج پر درج ایف آئی آر فوری ختم کی جائیں

وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے کہا تعلیم. ہماری حکومت کی. اولین ترجیح ہے پیف اور پرائیویٹ سکولز کے تمام. مسائل. میرٹ کو سامنے رکھتے ہوئے جلد حل. کئے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی سرکردہ سیاسی شخصیات، سابق ناظمین اور سابق چیئرمینوں نے ملاقات کی

اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا-

چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا جبکہ ن لیگ کے سابق ایم پی اے ممتاز خان بھٹو قیصرانی،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل جاوید اقبال قیصرانی،

ضلع کونسل کے سابق ارکان اور چیئرمینوں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا-ممتاز خان بھٹو قیصرانی اور جاوید اقبال قیصرانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ

قیصرانی برادری وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتی ہے- چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر

بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی خدمات کو سراہا-جاوید اقبال قیصرانی نے کہاکہ دوستی نبھانی ہوتو عثمان بزدار سے سیکھیں –

رکن پنجاب اسمبلی سرداراحمد علی دریشک نے کہاکہ کھیتران قبیلے،قیصرانی برادری اور ضلع کونسل کے سابق ارکان کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں –

پی ٹی آئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی اور عوامی خدمات کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی نمائندگی خود کرتا ہوں –

سیاست کو کرپشن سے پاک کیا ہے-کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا- پنجاب کا کلچر بدل گیا ہے اور اب انتظامیہ کے پاس کوئی ناجائز کام لے کر نہیں جاتا -ا

نہوں نے کہاکہ کورونا سے بچاؤکے اقدامات کاجائزہ لینے کے لئے 18اضلاع خود وزٹ کئے ہیں اوروہوا جیسی پسماندہ تحصیل کا دورہ کرنے والا پہلا وزیراعلیٰ ہوں –

انہوں نے کہاکہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کا وکیل بن کر بیٹھا ہوں -دل چاہتا ہے عوام کا ہر کام کروں -جتنے وسائل میسر ہیں اتنے کام ضرور کر کے جاتا ہوں –

پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا میرا مشن ہے- وزیر مملکت زرتاج گل، مشیر حنیف پتافی، ارکان اسمبلی احمد علی دریشک، شاہینہ کھوسہ، جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ، پارٹی رہنما سردار عبدالقادر کھوسہ،

سردار جعفر خان بزدار اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے -بعدازاں پولیس کیلئے بھی شہداء پیکیج کی اصولی منظوری،ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان کا دورہ، شہداکی یاد گارپر حاضری، فاتحہ خوانی کی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر

موجود پولیس افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے افسراور جوان آزمائش کی گھڑی میں دلجمعی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

اور ہم پولیس کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی طرز پر پولیس کیلئے بھی شہداء پیکیج کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

کورونا وباء کے دوران فرائض ادا کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو شہداء پیکج دیا جائے گا۔ پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کئے جا رہے

ہیں۔ پولیس میں مرحلہ وار 10ہزار آسامیوں پر بھرتی کی منظوری اور گاڑیاں خریدنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔41 تھانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر جاری ہے۔

پولیس کا منجمد الاؤنس بھی بحال کیا اور ایگزیکٹو الاؤنس کی بھی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع کے دوروں کے دوران تھانوں کا معائنہ کر کے مسائل جانتا ہوں، حل کرنے کیلئے کاوشیں بھی کررہا ہوں۔

پولیس عوام کے ساتھ محبت او راحترام کے ساتھ پیش آ کر میری کاوشوں کا صلہ دے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان کے دورے کے دوران پولیس کے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پولیس لائنز میں شہداکی یاد گارپر حاضری دی۔ یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔وزیر مملکت زرتاج گل، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، مشیر صحت حنیف پتافی، اراکین اسمبلی سردار احمد علی دریشک،

جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین کھوسہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن طاہر خورشید، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر،

آرپی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر،ایڈیشنل آئی جی انعام غنی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور دیگر افسران بھی اس موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

واپڈا ترجمان میپکو سرکل ڈیرہ غازی خان کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق تمام معزز بجلی صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مورخہ 16-05-2020تا 21-05-2020تک صبح 06:00سے 10:00تک 132کے وی گرڈ اسٹیشن تونسہ کے 11کے

وی شاہ سلیمان فیڈر اور 11کے وی تونسہ شہر فیڈر ،11کے وی نظام آباد فیڈر،11کے وی ناڑی فیڈر اور 132کے وی شادن لُنڈ گرڈ اسٹیشن کے 11کے وی کوٹ موہل فیڈر ،11کے وی کریم والا فیڈر،11کے وی

کا لا فیڈر ،11کے وی شادن لُنڈ شہر فیڈر اور 132کے وی گرڈ اسٹیشن نو ر احمد والی کے 11کے وی بھاٹی فیڈر ،11کے وی نو احمد والی فیڈر ،11کے وی نیو ٹبی قیصرانی فیڈر کی بجلی کی سپلائی بوجہ کام بند رہے گی ۔

About The Author