مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر /
(صاحبزادہ وحید کھرل )

نیکی کرنا گناہ بن گیا, سرعام نوجوان پر تشدد کے واقع کے حقائق منظر عام پر آگئے, باہمی چپکلش پر کچھ لوگ ایک نوجوان کو زدوکوب کررہے تھے, اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچے نوجوان کو ہجوم سے چھڑوا کر پولیس کے حوالے کردیا,

اگر نوجوان کو ہجوم کے چنگل سے چھڑوا کر حوالہ پولیس نہ کرتا تو نوجوان کی جان بھی جاسکتی تھی. اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی.
تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات ہارون آباد روڈ پر ایک نوجوان پر تشدد کے وقوعہ کے حقائق سامنے آگئے.

ہارون آباد روڈ پر ایک گاڑی اور موٹر سائیکل ٹکرانے کیبعد جھگڑا طول پکڑ گیا.

گاڑی میں سوار خاتون نے اپنے عزیزوں کو بلایا جو سرعام نوجوان پر تشدد کرنے لگے. اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر منور حسین مگسی مساجد اور اعتکاف کے حوالہ سے روٹین ایس او پیز وزٹ پر ہارون آباد روڈ سے گزرے تو ہجوم دیکھ کر رُکے اور نوجوان کو چھڑوا کراپن

ی گاڑی میں بیٹھا کرکچھ فاصلہ پر لیجا کر 15پر کال کرکےحوالہ پولیس کردیا کہ وقوعہ کی جانچ پڑتال کیجائے اور قانون کیمطابق کاروائی کریں

بعد ازاں موقع پر موجود کچھ شرپسند عناصر نے سارے وقوعہ کا ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر کو ٹہرانے کی کوشش کی اورسارادن افواہیں پھیلاتے رہے جوکہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی تھیں.

عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی کے اس جرتمندانہ اور بروقت اقدام کی بھرپور تعریف و تائید کی ہے اور
شرپسند عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائ کامطالبہ کیا.


بہاولنگر/
(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر کی بروقت اور بڑی کاراوئی،منشیات کا عادی مجرم گرفتار،قبضہ سے بھاری مقدار میں بھنگ برآمد،مقدمہ درج،تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ اوتھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر سیف اللہ حنیف کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد عدیل وپولیس ٹیم کی بروقت اور بڑی کاروائی،اسلام نگر سے مخبر کی اطلاع پر منشیات کے عادی مجرم عابدکو گرفتار کرکے قبضہ سے

ساڑھے گیارہ کلو بھنگ برآمد کرلی۔پولیس نے ملزم سے وقوعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیاہے۔اس موقع پر ایس ایچ اوسیف اللہ حنیف نے کہا ہے کہ

معاشرے کی حفاظت کی ذمہ داری ہم پر ہے۔منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کے لیے شہری منشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے ہماراساتھ دیں

تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کو پولیس تحویل میں لے کر قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جاسکے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاہے کہ

نشہ ایک لعنت ہے اوراس لعنت کے استعمال سے اپنی نوجوان نسل کو بچانا پولیس اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ منشیات استعمال کرنے والوں سے زیادہ منشیات فروش ہمارے نشانے پر ہیں اورایسے عناصر کا پیچھاکرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

نوجوان نسل ہمارے ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔منشیات کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

تھانہ منچن آباد پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر گزشتہ روزجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی سمیت چار مقدمات درج ، ملزمان گرفتار ،

ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس،ہیروئن، شراب آلات کشیدگی دو چالو بھٹیاں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ، تفتیش کا آغاز .

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی خصوصی ہدایت پرمنچن آباد پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ، نیشنل ایکشن پلان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چارمقدمات درج کر کے ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا.

ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، تھانہ منچن آباد پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر رزاق احمد کی سربراہی میں پلی سیم نالہ سےملزم اعجاز محمود کو گرفتار کرکے قبضہ سے1220 گرام چرس، 42گرام ہیروئن برآمدکرلی،

اسی طرح منچن آباد پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف موضع سورج پورہ میں کاروائی کرتے ہوئےملزمان خادم حسین اور شاہ دین عرف شدی شراب فروش کو گرفتار کر کےقبضہ سے 150لیٹر شراب، 630

لیٹر لہن سمیت آلات کشیدگی ودو چالو بھٹیاں برآمد کرلیں ، مقدمات درج کرلیے گئے.اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف منچن آباد پولیس نے گشت کے دوران موضع نیزہ جودھیکا سے ملزم عابد رفیق کو گرفتار کرکے قبضہ سے

رپیٹر بارہ بور اور پانچ کارتوس برآمد کرلیے گئے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی.

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ پولیس فورس جرائم پیشہ افراد اوراشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔

دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہو گئی ہیں، پولیس ملازمین اپنی حدود و قیود میں رہتے ہوئے فرائض کی انجام دہی پوری محنت جانفشانی سے سرانجام دیں ،عوام کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں، جرائم کا سدباب،

معاشرے میں امن و امان کے قیام اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں جوکہ محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

عوام کے پو لیس سے متعلق مسائل کا مداوا اور ان کی دادرسی پولیس ورکنگ کا بنیادی مقصد ہے۔


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل )

تھانہ منچن آباد پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر گزشتہ روزجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی سمیت چار مقدمات درج ، ملزمان گرفتار ،

ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس،ہیروئن، شراب آلات کشیدگی دو چالو بھٹیاں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ، تفتیش کا آغاز .

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی خصوصی ہدایت پرمنچن آباد پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ، نیشنل ایکشن پلان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چارمقدمات درج کر کے ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا.

ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، تھانہ منچن آباد پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر رزاق احمد کی سربراہی میں پلی سیم نالہ سےملزم اعجاز محمود کو گرفتار کرکے قبضہ سے1220 گرام چرس، 42گرام ہیروئن برآمدکرلی،

اسی طرح منچن آباد پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف موضع سورج پورہ میں کاروائی کرتے ہوئےملزمان خادم حسین اور شاہ دین عرف شدی شراب فروش کو گرفتار کر کےقبضہ سے 150لیٹر شراب، 630لیٹر لہن سمیت آلات کشیدگی ودو چالو بھٹیاں

برآمد کرلیں ، مقدمات درج کرلیے گئے.اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف منچن آباد پولیس نے گشت کے دوران موضع نیزہ جودھیکا سے ملزم عابد رفیق کو گرفتار کرکے قبضہ سے رپیٹر بارہ بور اور پانچ کارتوس برآمد کرلیے گئے.

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ پولیس فورس جرائم پیشہ افراد اوراشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔

دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہو گئی ہیں، پولیس ملازمین اپنی حدود و قیود میں رہتے ہوئے فرائض کی انجام دہی پوری محنت جانفشانی سے سرانجام دیں ،

عوام کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں، جرائم کا سدباب،معاشرے میں امن و امان کے قیام اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

جوکہ محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ عوام کے پو لیس سے متعلق مسائل کا مداوا اور ان کی دادرسی پولیس ورکنگ کا بنیادی مقصد ہے۔

%d bloggers like this: