مظفرگڑھ۔ کوٹ ادو
چار دن مسلسل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک بار پھر تمام کاروباری مراکز مکمل لاک ڈاؤن کر دیئے گئے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار تین دن لاک ڈاؤن کا حکم دیا گیا تھا۔
کریانہ سٹور دودھ دہی بیکری اور گروسری شاپس کے علاوہ تمام کاروباری مراکز بند رہینگے۔
مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو میں آج 100٪ لاک ڈاؤن کی تعمیل ہوئی۔
ایس ایچ او کوٹ ادو ادریس خان کی بہترین حکمت عملی اور لا اینڈ آرڈر کنٹرول کے تحت شہر مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
ایس ایچ او کوٹ ادو نے انجمن تاجران سے میٹینگ کر کے پنجاب حکومت کے حکم کے مطابق لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی گزارش کی تھی۔
جس پر انجمن تاجران نے ایس ایچ او کوٹ ادو ادریس خان کے مثبت روایئے پر اطمینان کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔
مظفرگڑھ(علی جان)
مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر کی مبینہ سرپرستی مافیا نے سرکاری اراضی پر پنجے گاڑھ دیئے ٹبہ کریم آباد بہاری کالونی بلال نگر رکھ خانپور حسین حمید والا رکھ علی پور موضع طرف موضع میسی میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر مافیا قابض مکانات دوکانیں
تعمیر فش فارمنگ سرکاری اراضی پر فصلیں کاشت انتظامیہ خواب وخروش کے مزے لینے لگی مافیا کے وارے نیارے سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کر لی ڈپٹی کمشنر بےبس ہوگئے تفصیلات کے مطابق
مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کی بے نیازیاں تحصیل کے کئی موضع میں مافیا نے قیمتی سرکاری اراضی پر قبضے کر رکھے ہیں ٹبہ کریم آباد بہاری کالونی بلال نگر یہ وہ جگہ ہے
جہاں جسے کچی آبادیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور واقع یہاں کئی غریب اور مظلوم طبقوں نے اپنے آشیانے بنا رکھے قبضہ مافیا نے اس امر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایک پلاٹ بنا سینکڑوں پلاٹوں پر قبضے کر کے غریب عوام کو فروخت کرنے کا
سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے اور مافیا کچی آبادیوں کے نام پر کروڑوں کی سرکاری باپ دادا کی وراثت سمجھ کر کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں دوسری جانب موضع رکھ خانپور اور حسین حمید والا میں
ہزاروں ایکڑ سرکاری آباد اراضی پر بااثر مافیا قابض ہے جنہوں نے سرکاری اراضی پر فصلیں کاشت کر کے ٹوی ویل لگا رکھے ہیں اور سالانہ ہزاروں من گندم ودیگر فصلیں اٹھاتے ہیں جو سرکاری خزانے میں ٹیڈی پیسہ تک
جمع نہیں کرواتے جو ملک وقوم کا قیمتی نقصان ہے اُدھر موضع رکھ علی پور میں 1275 کنال سرکاری اراضی پر مافیا نے قبضے کر کے فش فارمنگ کررکھی ہے
مافیا سرکاری اراضی سے سالانہ 50کروڑ سے زائد کماتا ہے اور اس با اثر قبضہ مافیا کے ہر انیوالے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد تعلقات بہت اچھے ہو جاتے ہیں
اس امر کی واضع دلیل یہ ہے کہ گزشتہ سال میڈیا اور عوامی شکایت پر سابق ڈپٹی کمشنر نے قبضہ مافیا سے رقبہ وار گزار کراتے ہوئے مافیا کو 42 کروڑ کا تاوان لگاتے ہوئے
سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے جس پر محکمہ مال اور اینٹی کرپشن حکام نے ریکوری پر عملدرآمد شروع کروایا تو سابق ڈی سی کا تبادلہ ہوگیا اور موصوف کے آتے ہی سارے معاملات کو سرد خانے میں رکھ دیا گیا
ساتھ ملحقہ موضع طرف میں 2800 کنال سرکاری اراضی پر مافیا نے انتظامیہ کی سرپرستی میں گھر دوکانیں بھٹے مرغی فارم بنالئےجبکہ ضلعی انتظامیہ نے قانونی کارروائی کرنے کی بجائے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے
جو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کیثر تعداد عوامی وسماجی شخصیت گل محمد ملک واجد نواب خٹک ایس ایم بخاری آفتاب خاکوانی عباس کبڑا غلام حسین شوکت شاہ جاوید نیازی رانا ثاقب س
اجد ملانہ عمران تھہیم ملک شہباز تھیہم ساجد دستی فاروق خان چوہدری جواد ربنواز احمد راؤ انور لیاقت خان پٹھان سابق کونسلر محبوب شاہ حاجی حسنین مگسی مہر شاید سیال مخدوم عامر شہزاد میتلا ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے
وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کمشنر ڈیرہ غازی خان سے سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کیخلاف خصوصی ٹیمیں ت
شکیل دیکر میرٹ پر انکوائریاں کے ذریعے سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والے عناصر کیخلاف خصوصی کارروائی عمل میں لائیں۔
مظفرگڑھ
(علی جان سے)
پاکستانی قوم کیلئے دلی طور پر ہمدردی رکھتا ہوں ۔ عبدالرزاق شاکر
تفصیل کے مطابق امریکہ میں صدارتی مہم برنی 2020 کے منیجر فیض شاکر کے والد و امریکہ میں موجود معروف بزنس مین عبدالرزاق شاکر نے ماہڑہ شہر کے تاجر ملک شوکت حسین کے ہمراہ میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہ میں ملک پاکستان کیلئے دلی طور پر ہمدردی رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں میری بہت یادیں وابستہ ہیں
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کرونا کی لپیٹ میں ہے انہوں نے کہا کہ میں امریکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کرونا کے خلاف جنگ میں لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی قوم اس وقت امتحان میں ہے اس موقع پر ملک شوکت حسین زرگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
میں عبدالرزاق شاکر کی طرف سے پاکستان میں کرونا کی وجہ سے دیے گئے دو ملین کا خیر مقدم کرتا ہوں اور ان کی طرف سے کی گئی عوامی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مظفرگڑھ
(علی جان سے)
تحصیل پریس کلب جتوئی مسمار کرنے کا معاملہ، صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات دو دن میں معاملہ حل کرانے کی یقین دھانی کرا دی صحافتی تنظیموں کی طرف سے خیر مقدم تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد ن
ے مقامی صحافیوں کی جانب سے کرپشن عیاں کرنے پر پریس کلب پر دھاوا بول کر میونسپل کمیٹی جتوئی کے عملہ کے ہمراہ پریس کلب مسمار کر دیا تھا
جس پر صحافی برادری نے احتجاج کیا اور گزشتہ روز ڈی سی مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب ترین سے ملاقات کی جس میں اے سی جتوئی کی جانب سے پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے اور صحافیوں کے ساتھ نازیبا رویہ کے حوالے سے آگاہ کیا
جس پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب خان ترین نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ دو دن میں اس معاملہ کو حل کر کے صحافی برادری کے کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا
اس موقع پر ضلع بھر سے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں انصر آفتاب، فاروق شیخ، ہدایت علی رضوی، رضوان الحسن قریشی،ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، ماجد خانزادہ، نذر جتوئی،احمد سعید چوہدری،
وزیر احمد ملک، رانا ہارون الرشید، عمران سعیدی، رانا تحسین، ارشاد خان لغاری، اصغر خان لغاری، جیب اللہ خان چنگوانی،شبیر خان،شکیل خان،
ملک اظہر حسین، میاں شکیل ڈاہا، ربنواز خان، کامران ظفر بھٹی، زاہد شفیع مہروی، محمد حسین خان، چوہدری مرتضیٰ سمیت دیگر درجنوں صحافی موجود تھے۔
مظفرگڑھ
(علی جان سے)
کروڑ پولیس پر لگے الزامات جھوٹے نکلے،عدالت عالیہ نے مقامی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا چند دن قبل رہا ہونیوالا منشیات فروش ظفر جسکانی کو مقامی عدالت نے بے قصور قراردے کر رہا کردیا تھا
تفصیل کے مطابق بدنام زمانہ موت کا سوداگر ظفر جسکانی جس کو تھانہ کروڑ پولیس نے ریڈ کرکے بمعہ بھاری منشیات گرفتار کیا تھا
مقامی عدالت نے پولیس چالان اور مال مسروقہ کو غلط قرار دیتے ہوئے ملزم کے قرآن پر حلف دینے پر رہا کردیا تھ
ا جبکہ پولیس اپنے موقف پر قائم تھی کہ ملزم عادی مجرم ہے اور سابقہ ریکارڈ کے مطابق عدالت نے 19سال سزا اور دو لاکھ روپے جرمانہ کیا تھ
ا ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت عالیہ نے پولیس کو سہراتے ہوئے ڈی پی او لیہ کو آرڈر جاری کیا کہ ملزم ظفر عباس کو جلد سے جلد گرفتار کرکے عدالت عالیہ میں پیش کیا جائے
مقامی پولیس تھا نہ ایس ایچ او عدنان قریشی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے جبکہ ملزم ظفر عباس جسکانی جو قرآن سر پر اٹھائے پھرتا تھا اب تفتیش سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔
مظفرگڑھ
(علی جان سے)
تحریک لبیک پاکستان تحصیل جتوئ کے امیر سردار عبدالحئی خان لسکانی نے کہا اصل مسئلہ عقیدہئ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو بے نقاب کر کے سزا دینے کا ہے۔
تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کا شروع سے پُرزور مطالبہ ہے کہ عقیدہئ ختم نبوت کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائی کرنے والے رانا ثناء سے لے کر حلف نامہئ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں
اور قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کروانے کی کوشش کرنے والے وزراء کو سزا دی جائے۔ آئے روز عقیدہئ ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کو کیوں تحفظ دیا جاتا ہے؟
قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کروانے والے وزراء کے نام منظر عام پر لانے میں کیا رکاوٹ ہے؟ جب تک ناموس رسالت اور ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو سخت سزا نہیں دی جائے گی
ایسے ناخوشگوار واقعات ہوتے رہیں گے۔ قومی اسمبلی اس بارے میں کیوں خاموش ہے؟ قومی اسمبلی میں قادیانیت نواز وزراء کے محاسبہ کی قرار داد منظور ہونی چاہیے۔
بنیادی حقوق، انسانی ہمدردی اور مذہبی آزادی جیسے الفاظ کی آڑ میں قادیانیت کا دھندا پاکستان اور ایمان کیلئے بہت خطرناک ہے۔ تمام اہم شعبہ جات میں چھپے قادیانیوں کو باہر نکالے بغیر نظام شفاف نہیں ہو سکتا۔
مظفرگڑھ
(علی جان سے)
پریس کلب مسمار کرنے کا معاملہ سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں کا اظہار مذمت صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں انتظامیہ فوری طور پر صحافیوں کا مسئلہ حل کرے ورنہ معاملہ آگے تک جائے گا
تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد نے تحصیل پریس کلب جتوئی کو مسمار کیا تو اس سلسلہ میں جہاں صحافتی برادری میں غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے
وہیں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی نے بھی اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اس سلسلہ میں ایم این اے سید باسط احمد سلطان بخاری نے کہا کہ ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں
اور آزادی صحافت پر قدغن قبول نہیں کریں گے اس سلسلہ میں مقامی انتظامیہ نے صحافیوں کو مطمن نہ کیا تو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کریں
گے ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خرم سہیل لغاری نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ بالکل قبول نہیں کریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا
سابق وزیر مملکت معظم علی جتوئی نے بھر پور مذمت کی اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا اور کہا کہ پریس کلب کو مسمار کرنا ریاستی اداروں کو زیب نہیں دیتا ہم صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں
سابق صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری نے بھی شدید مذمت کی اور سابق ایم پی اے سردار خان محمد خان جتوئی نے کہا ک
ہ جتوئی کی صحافی برادری نے ہمیشہ علاقائی مسائل کی نشاندہی کی اور کرپشن جیسے مسائل کو اجاگر کیا
جس پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی نے ذاتی عناد کی بنیاد پر پریس کلب کو مسمار کیا اور صحافی برادری کی کردار کشی کی جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہوئے اس کے ازالے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مظفرگڑھ.
ضلع مظفرگڑھ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ جاری ہے،،تحصیل کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں تباہی مچانے کے بعد ٹڈی دل ضلع مظفرگڑھ کے دیگر علاقوں کی طرف رواں دواں ہے.
گزشتہ روز لیہ کے ذریعے ضلع مظفرگڑھ میں داخل ہونے والے ٹڈی دل کے بڑے غول نے تحصیل کوٹ ادو میں تباہی مچائی تھی،
کوٹ ادو کے بعد ٹڈی تحصیل مظفرگڑھ میں حملہ آور ہوئی اور مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچایا.اس موقع پر مقامی کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھول بجاکر ٹڈی دل کو اڑانے کی کوششیں کیں.
محکمہ زراعت کیمطابق لاکھوں کی تعداد پر مشتمل ٹڈی دل کے غول کا اگلا پڑاؤ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی اور تحصیل علی پور کے علاقے ہونگے.
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کیمطابق ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے گزشتہ رات سے سپرے کا سلسلہ جاری ہے.
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل جہاں بھی پڑاؤ کرے گی وہاں سپرے کیا جائیگا.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون