دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عید الفطر 25 مئی کو ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں

عید الفطر 25 مئی کو ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23مئی کو نظر نہ آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر 25 مئی پیرکو ہونے کا امکان ہے۔

یو این این کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر25مئی پیرکوہونیکاامکان ہے، فیصلہ23مئی کوہونیوالی رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔

یو این این کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ،

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرطارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کا حصہ تھے۔

وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کی تھیں ، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا

جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

About The Author