مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مذہب کے سیاست میں استعمال پر آخر اعتراض کیسا؟ ۔۔۔ عامر مغل

زرا پرانا ریکارڈ کھنگالیں اور دیکھیں کے دھرنے کے دنوں میں عاطف میاں کے مذہب کیخلاف کس نے پریس کانفرنس کی تھی ، اب بھی یو ٹیوب پر موجود ہے
مذہب کے سیاست میں استعمال پر آخر اعتراض کیسا ؟ جناح اور آل انڈیا مسلم لیگ نے اور اکابرین دو قومی نظریئے نے مذہب کے نام پر ملک بنایا ، مذہب قرارداد مقاصد کا حصہ ہے ، قرار داد مقاصد پاکستان کے آئین کا حصہ ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کو کھل کر مذہب کا استعمال کرنا چاہئیے کیا کسی کو خبر بھی ہے کہ جناح اور اقبال کے مشیر براۓ مذہبی امور “علامہ غلام احمد پرویز” نے قادیانیوں کے بارے میں کیا لکھا ؟ کیا کسی کو پتہ ہے کہ علامہ اقبال نے قادیانیوں کو “برگ حشیش” سے تشبیہ دی ۔ اکبر ایس احمد کیمطابق اقبال جناح کے استاد تھے ۔ مولانا فضل پر اعتراض کیوں جن حضرات کو مولانا فضل الرحمان کے مذہب کو استعمال کرنے پر اعتراض ہورہا ہے بشمول وسیم بادامی اور بالخصوص اے آر وائی نیوز تو وہ فیض آباد دھرنے کے دنوں کی اپنی نشریات دوبارہ دیکھے اور منہ پیٹ لے کیونکہ صابر شاکر نے ان دنوں مذہبی آگ کو خوب بھڑکایا مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے پر اعتراض ہے تو پڑھیں سابق آئ ایس پی آر چیف بریگیڈیئر (ر) اے آر صدیقی صاحب کو ، انہوں نے لکھا کہ ۱۹۶۵ کی جنگ ایوب ریڈیو پر تقریر کرکے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوۓ مودودی کے دفتر منصورہ لاہور چلے گۓ

اس کے بعد جب یحی آۓ تو جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں طفیل محمد نے کہا کہ خلافت کا جو سلسلہ ٹوٹا ہے وہ یحیحی جوڑیں گے جبکہ یحیحی کا مشیر براۓ قانون ایک نصرانی ریٹائیر جج کارنیلیئس تھا اور طفیل کو وہ اسلامی پی سی او اسلامی نظام کی طرف ایک قدم نظر آتا تھا
اے کے بروہی (ضیا ء کے دائیں) معروف قانون دان تھے ضیاء کے مارشل لاء کو اسلامی جواز دینے کے لیئے نظریہ ضرورت انہوں نے استعمال کیا اور حوالہ دیا صوفی امام غزالی کا جبکہ غزالی کی احیاء علوم الدین پڑھیئے جھوٹی اور ضعیف حدیثوں کا پلندہ ہے
مولانا فضل الرحمان کا مذہب کو سیاست میں استعمال کرنا حق بجانب ہے ، زرا پرانا ریکارڈ کھنگالیں اور دیکھیں کے دھرنے کے دنوں میں عاطف میاں کے مذہب کیخلاف کس نے پریس کانفرنس کی تھی ، اب بھی یو ٹیوب پر موجود ہے
مولانا فضل الرحمان رہے ایک طرف پاکستان میں جو بچے کچے ملاحدہ (بائیں بازو ) کی پارٹیاں اور رہنما ہیں انکو بھی مذہب کو سیاست میں استعمال کرنا چاہئیے کیونکہ دیکھا یہی گیا ہے پروگریسو، ملحد اور بائیں بازو کے اکثر رہنما آخر عمر میں صوفی ہوجاتے ہیں ۔ اشفاق احمد اس کی عبرتناک مثال ہیں
جو سیاست میں مذہب کا استعمال نہیں کرتا وہ علامہ اقبال کا منکر ہے اور جو اقبال کو نہیں مانتا وہ پاکستان کا غدار ہے اور اقبال کے مطابق مذہب کو سیاست میں استعمال نہ کرنا شرعی حکم کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اقبال ہی نے کہا اگر دین سیاست سے الگ ہوجاویگا تو سیاست چنگیزی (مغل) ہوجاویگی جبکہ جناح نے اپنی موت سے پہلے ۱۹۴۸ میں فرمایا کہ پاکستان میں اسلامی شرعی نظام نافذ ہوگا اور یہ جناح کے اپنے اخبار روزنامہ ڈان میں چھپ چکا ۔ پاکستان کے لبرل سیکولر اور روزنامہ ڈان بھی یہودیوں کی طرح کتمان حق کرتے ہیں صرف جناح کی ۱۱ اگست کی تقریر کا حوالہ دیتے ہیں ، باقی گول
مولانا فضل الرحمان پر مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے کا طعنہ دینے والے پڑھیں کہ جناح نے سرحد میں سرخپوش ملاحدہ سے ریفرنڈم کیسے جیتا ؟ تمام پیروں اور گدی نشینوں کی خدمات حاصل کیں تب جیتا ۔ جناح کے سپاہ سالار خان عبدالقیوم خان نے کہا کہ جناح کی مخالفت کرنے والا اسلام سے خارج ہے

1 – JUF chief won’t be able to exploit ‘religious card’: PM (Dawn 5 Oct 2019) PTI workers wanted to join the Faizabad sit-in, says ImranKhan (Dawn Nov 29, 2017) Let us refresh memory about the use of Religion in Politics !👇

2 – JUIF chief won’t be able to exploit ‘religious card’: PM (Dawn 5 Oct 2019) PTI’s Dr. Arif Alvi meets TLP leaders to seek support for presidential election (Daily Times AUG 24, 2018) Let us refresh memory about the use of Religion in Politics !👇

3 – JUIF chief won’t be able to exploit ‘religious card’: PM (Dawn 5 Oct 2019)  PTI asks SC to set aside verdict on 2017 Faizabad sit-in Sheikh Rashid seeks deletion of his name from the judgement (Dawn Apr 12, 2019)
محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (روزنامہ ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) جبکہ تحریک انصاف کے بانی رہنما رہنما جناب شیخ رشید صاحب نے فرمایا کہ ممتاز قادری کا ووٹ عمران خان صاحب کو پڑیگا
محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) جبکہ تحریک انصاف کے بانی رہنما قائد اعظم عمران خان نے ۲۰۰۲ میں ووٹ ہی جمیعت علماۓ اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان کو دیا تھا
محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) اے آر وائی کے اینکر وسیم بادامی مذہب کو سیاست میں لانے پر خطبے دے رہے ہیں ، اے آر وائ کے صابر شاکر کی شرانگیزی ملاحظہ ہو
محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) محترم عمران خان صاحب نے پاکستان کے ۱۹۷۳ کے آئین میں جناح کے اسلامی پاکستان کی شرح تفصیلا” بیان فرمائ
محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) تحریک انصاف کے رہنما محترم ابرار الحق نے پاکستان کے ۱۹۷۳ کے آئین میں جناح کے اسلامی پاکستان کی شرح تفصیلا” بیان فرمائی
اسلام کو سیاست میں استعمال کرنا عین عبادت ہے ، اسلام ۱۹۷۳ کے آئین کا حصہ ہے اور اسکو سیاست میں استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال نے فرمایا
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) تحریک انصاف کے رہنما محترم فیاض الحسن چوہان نے پاکستان کے ۱۹۷۳ کے آئین میں جناح کے اسلامی پاکستان کی شرح تفصیلا” بیان فرمائی
جو یہ کہتے ہیں کہ مذہب کو سیاست میں نہ لاؤ انہوں نے علامہ اقبال کو مختلف گمراہ فرقوں کے بارے میں نہیں پڑھا ہے، مطالعہ کیجیئے علامہ اقبال کا انہوں نے کھل کر تکفیر فرمایُ ہے بلکہ یہاں تک کہ دارالعلوم دیوبند کے بہت بڑے عالم حسین احمد مدنی کو صرف سیاسی اختلاف پر “ابو لہب” کہا
محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) معروف مذہبی عالم و درویش طارق پیرزادہ صاحب نے دارالعلوم دیوبند کی تاریخ اور دیوبندی مسلک کی تاریخ بیان فرمائ
محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) یہ حسب ضرورت مذہب (اسلام) کو سیاست میں استعمال کرنے کی دھوپ چھاؤں بھی خوب ہے اور بھولنا بھی خوب ہے

محترم عمران خان صاحب نے فرمایا کہ جمیعت علماۓ اسلام (ف) مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے میں ناکام ہونگے (ڈان مورخہ ۵ اکتوبر ۲۰۱۹) شق نمبر ۶ کے تحت بیان کیا جاوے تو یہ Threesome ہے.

طارق پیرزادہ اور ان جیسے دیگر جہلاء نے مولانا فضل الرحمان ، دیوبند، دیوبندیوں، اور دارالعلوم دیوبند سے سیاسی اختلاف پر انکی “تکفیر معین” فرمائ ہے ، وہ تمام جہلاء مولانا حسین احمد مدنی کی تصنیف “تحریک پاکستان کا حقیقی پس منظر پڑھیں

%d bloggers like this: