دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ صحت سندھ کا کورونا کی ڈیوٹی کرنے والوں کو الائونس دینے کا اعلان

وزیر صحت کی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت سیل بنانے اور کارروائی کرنے کی ہدایت

محکمہ صحت سندھ کا کورونا کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں، نرسنگ اور دیگر ہیلتھ اسٹاف کو الائونس دینے کا اعلان

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی پاکستان پیڈیارٹک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ملاقات

ڈاکٹرز یا ہیلتھ عملہ کو یہ موقع دیا جائے گا کہ اگر وہ پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کروانا چاہیں گے تو اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی۔

دوران ڈیوٹی کرونا سے متاثر ہوکر انتقال کر جانے کی صورت میں پیکج دیا جاۓ گا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

تمام ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جاۓ گا۔ وزیر صحت سندھ

کچھ نجی اسپتالوں کی طرف سے ایمرجنسی کے مریضوں کو علاج کی سہولیات نہ دینے کی شکایات ملی ہیں۔

صرف شک کی بنیاد پر کسی شہری کو اعلاج کی سہولت ملنے سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

مریضوں کو کورونا ٹیسٹ کی شرط پر علاج کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جاۓ گی:

وزیر صحت کی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت سیل بنانے اور کارروائی کرنے کی ہدایت

جو نجی اسپتالیں عملہ کو سیفٹی کٹس نہیں مہیا کر رہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی شکایات ملیں ہیں کہ عملہ کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا جو کہ افسوسناک عمل ہے۔

ہم ہیلتھ کیئر کمیشن میں ایک انفارمیشن ڈیسک بنا رہے ہیں جن سے نجی ہسپتالوں کا عملہ رابطہ کر کہ اپنے مسائل سے آگاہ کر سکے گا۔

اب بذریعہ فون کال امن ایمبولینس سروس سے معلومات مل سکے گی کہ کس ہسپتال میں وینٹیلیٹر اور بستر علاج کے لیے خالی ہیں۔

کرونا صورتحال میں اس وقت بڑا چیلنج غلط معلومات کے پھیلاؤ کا ہے۔

اس وقت کرونا کی یہی ویکسین ہے، عوام ماسک پہنے، سماجی دوری برقرار رکھے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

About The Author