کراچی میں ایس او پیز کے تحت مارکیٹیں کھولنے کا رواں ہفتے کا آج آخری دن، شام چار بجے کے بعد تمام دکانیں تین روز کیلئے بند کردی جائیں گی۔
کمشنر کراچی کہتے ہیں جو ایس او پیز کی خلاف وزری کرے گا اس کے خلاف کارروائی کریں گے،
کراچی میں رواں ہفتے ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کا آج آخری دن ہے، دکانداروں اور خریداروں کی جانب سے ایس او پیر پر عمل درآمد کے لیے ماسکس اور سینی ٹائزرز کا استعمال کیا جارہا ہے،،
تاجر کا کہنا ہے کہ لوگ اطمنان رکھیں مارکیٹیں چاند رات تک کھلی رہیں گی تاہم احتیاط کے ساتھ ضروری سامان کی خریداری کو ممکن بنائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ احتیاط کے ساتھ ضروری شاپنگ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ،، انتظامیہ اگر بہتر
انتظامات کرے تو لوگ منظم انداز میں خریداری کرسکتے ہیں۔
کمشنر کراچی نے تاجر رہنماوں پر واضح کیا ہے کہ جہان ایس او پیز کیخلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی اور ذمہ داروں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،