دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: لاک ڈاون میں نرمی کے پیش نظر جم اور ہیلتھ کلب کے لئے ایس او پی جاری

سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور:

لاک ڈاون میں نرمی کے پیش نظر جم اور ہیلتھ کلب کے لئے ایس او پی جاری

سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جم پر صابن سے ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی سہولت مہیا کرنا لازم ہے۔

جم کے اندر کھانسنے اور چھینکنے کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

جم کے عملے اور ممبر دونوں کے لئے سرجیکل ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے۔

ایک وقت میں جم کی ٹوٹل کیپسٹی کے 50 فیصد تک کے ممبرز کو جم میں آنے کی اجازت ہے۔

ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی اجازت نہیں۔
ممبرز ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

  • ایک ممبر کے استعمال کے بعد ورزش کی مشین دوسرا ممبر 5 منٹ کے وقفے سے استعمال کرے گا۔

  • ۔ 10×10 کی جگہ میں صرف 2 ممبران کو ورزش کی اجازت ہو گی۔

جم کی کرسیاں، میز، دروازے کے ہینڈل وغیرہ کو 0.05 فیصد کلورین کے محلول سے صاف کریں۔

۔اضافی سینیٹائزر اور جراثیم کش محلول کی دستیابی ورزشی مشیوں کے پاس مہیا کئے جائیں۔

ممبرز کی دوران ورزش یادہانی کروائی جائے کہ وہ اپنے ہاتھ اور مشین کے ہینڈل بار بار سینیٹائزر سے صاف کرتے رہیں۔

جم کے واش روم باقاعدگی سے صاف کئے جائیں۔

ممبرز اپنا تولیہ خود لے کر آئیں
5۔ جم کی مشیینیں کلورین کے محلول سے صاف کریں۔

جم ہوا دار ہو جس کی دونوں طرف کی کھڑکیاں کھلی ہوں۔

ائیر کنڈیشنر چلانے کی اجازت نہیں۔

کسی ممبر میں علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں۔

۔جم میں داخل ہوتے وقت ممبرز اور عملے کا بخار چیک کریں۔

۔ہر ممبر ذیادہ سے ذیادہ 45 منٹ جم استعمال کرنے کے اجازت ہو گی۔

جم میں حکومت کی مہیا کردہ احتیاطی تدابیر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازم ہو گا۔

About The Author