ایس ایچ او ‘ تھانہ محمود کوٹ جناب رضوان بلوچ ‘
آپ بااخلاق باوقار خوش اخلاق آفیسر ہیں آپ نے ہمیشہ ہر آنے والے سائل کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سنتے اور میرٹ کی بنیاد پر مسئلہ کا حل نکالتے ہیں ۔۔۔
آپ نے جب سے تھانہ محمود کوٹ میں چارج سمبھالا ہے آپ نے کسی شہری یا تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں کسی کے ساتھ ناجائزیگی برداشت نہیں کی ۔
آپ اعلی اخلاق کے حامل خوش اخلاق آفیسر ہیں سائل کی درخواست کو بغور سنتے سمجھتے ہیں ۔
آپ نے رمضان المبارک میں اپنے تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں اپنے منصب کے مطابق مساجد کیلیئے نمازیوں کیلیئے احسن اقدامات کیئے ہیں جس کو علاقے کے لوگوں نے سراہا ہے ۔۔۔
آپ نے کریمنل جرائم پیشہ لوگوں کیلیئے خفیہ فورس تیار کر رکھی ہے جو بروقت کارروائی کیلیئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔
آپ نے تھانہ میں رشوت خوری کیلیئے اہم سدباب کیئے ہیں ۔
آپ کا کہنا تھا کہ کوئی ٹاو…
ملتان:
میپکو ریجن کے مختلف علاقوں میں آندھی اور شدید بارش سے بجلی سپلائی متاثر میپکو ترجمان
مظفر گڑھ،لیہ، تونسہ اور ڈی جی خان میں بارش سے 60 فیڈرز کی بجلی بند
بارش ختم ہوتے ہی کے علاقوں کی بجلی بحالی کا کام شروع کردیاجائیگا۔ میپکو ترجمان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے تینوں سرکلوں کے تمام فیلڈ افسران کو الر ٹ رہنے کی ہدایت کردی
لائن سٹاف کو فیلڈ میں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈ پی کے استعمال اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کرنے کی ہدایت۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
گھر میں فاقے اور بچیوں کو پانی سے روزہ رکھتے دیکھ زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے والے بے روز گار نوجوان کی بیوہ کوزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے دیا جانے
والا 3لاکھ روپے کا چیک تاحال کیش نہ ہوسکا،بیوہ چیک لے کر بینکوں کی چکر کاٹنے لگی،نوکری دینے کا اعلان بھی وفا نہ ہوسکا ،
بیوہکو اپنی بچیوں سمیت پھر مشکلات کا سامنا، وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وارڈ نمبر14محلہ بیری والا کے رہائشی اللہ ڈیوایا چانڈیہ مرحوم کا بیٹا 45سالہ نذیر حسین چانڈیہ جو کہ پرائیویٹ لیب ٹیکنیشن تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی روز سے بے روز گار تھا، غربت اور بیروزگاری اور حکومت کی جانب سے
راشن اور امداد کی رقم 12ہزار نہ ملنے کے باعث بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پریشان تھا اور بچیوں کو بھوک اور پانی سے روزہ رکھتے دیکھ کر نذیرحسین نے 15 روزقبل گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیاتھا، خودکشی کرنے والے نذیر حسین کی بچیوں کے مطابق گھر بھی کرایہ کا تھا
ابو سے ہماری بھوک برداشت نہ ہوئی تھی اور گھر کھانے کو کچھ نہیں تھا ابو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان تھے جسکی وجہ سے گولیاں کھالیں،نذیر حسین جو کہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور ایک سال پہلے اپنا مکان فروخت کرکے
اپنی 2بیٹیوں کی شادی کر دی تھی جبکہ 3بیٹیاں ابھی کنواری تھیں اور ایک چھوٹا بیٹا حیات ہیں،غربت،بیروزگاری اور حکومت کی جانب سے راشن اور امداد کی رقم 12ہزار نہ ملنے اورگھر میں فاقوں کی وجہ سے خودکشی کرنے والے نذیر حسین کا میڈیا پر خبر نشر ہونے کا
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے نوٹس لیا تھا وفاقی وزیر مملکت برائےہاوسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے بھی پنجاب حکومت سے بیوہ کیلئے مالی امدادکا مطالبہ کیا تھا جس پر پنجاب حکومت نے بیوہ کے لیے 3 لاکھ روپے کا چیک جاری کیا تھا
جوکہ وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نےخودکشی کرنے والے نذیرحسین مرحوم کی بیوہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیاتھا اور بیوہ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیاتھا
اور بیوہ کے کاغذات بھی نوکری کے لئے لے گئے تھے ،15 روزگزر جانے کے باوجود بھی پنجاب حکومت کی جانب سے دیا گیا چیک تاحال کیش نہ ہوسکا بیوہ بینکوں کی چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکی ہے ،اس حوالے سے بیوہ نے بتایا کہ
پنجاب حکومت کی جانب سے دیا جانے والا چیک تاحال کیش نہ ہوسکا پہلے تو بینک والے مظفرگڑھ کے چکر لگواتے رہے بعدازاں اب کہتے ہیں کہ اس کا کیش ٹرانسفر نہیں ہوا جبکہ حکومت کی جانب سے نوکری دیے جانے کا اعلان بھی ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے
بیوہ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے حکومت کی جانب سے دیا جانے والا چیک کی رقم فوری طور پر ٹرانسفر کی جائے اور اسے نوکری بھی دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
حکومت کی طرف سے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد ملک کے دیگرعلاقوں کی طرح کوٹ ادو میں بھی کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں
اور بازاروں خریداروں کا خاصا رش لگ گیا، لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری کیلئے بازاروں میں دکھائی دی ہے
تاہم اس موقع پر حکومت کی طرف جن احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی تھی ان کو شہریوں اور دوکانداروں کی اکثریت نے نظر انداز کردیا
ہینہ تو سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے اور نہ دوکانداروں اور شہریوں کی طرف ماسکو اور گلوز کا استعمال کیا جارہا ہے،
ضلع مظفرگڑھ جہاں پولیس ملازمین سمیت کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں اس بے احتیاطی سے ضلع میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی وباء کی زد میں آسکتا ہے
جبکہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے اور طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور ناکام نظر آتی ہے۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
حکومت کی جانب سے لاک ڈاوئن میں نرمی،کوٹ ادو پاور کمپنی کے ملازمین 2 ماہ سے زائد کا عرصہ سے کالونیوں اور دفتروں میں محصور ہو کر رہ گئے،
کیپکو کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے کیکپو میں مقیم ملازمین کوباہر اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی،
مسلسل گھروں میں بندش سے ملازمین کے بچے ذہنی مریض بن گئے،کیپکوایمپلائز کو زبردست مشکلات کا سامنا،اس بارے تفصیل کے مطابق انجمن تاجران شمالی کے صدر وخادم اعلیٰ ملک واجد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے
تمام کاروباری مراکز سمیت روزہ مرہ معمولات کی جازت دے دی ہے مگر کوٹ ادو پاور کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو 2ماہ سے زائد کس عرصہ ہو چکا ہے
محصور کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے مگر کیپکو نے تا حال اپنے ملازمین کو کیپکو میں بند رکھا ہوا ہے
جسکی وجہ سے وہاں محصور ملازمین اور ان کے بچے ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں،ملک واجد سعید نے کہا کہ
کیپکو انتظامیہ حکومت کے بنائے گئیایس او پیز کے مطابق اپنے ملازمین کو کیپکو کے باہر اور اندر آنے کی جازت دے۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
کوروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن اور ٹرینوں کی بندش کے سبب ریلوے اسٹیشنز کی رونقیں بھی ماند پڑگئی ہیں,
ٹرینوں کی بندش کے باعث جہاں ملک بھر کیریلوے اسٹیشنوں کی رونقیں ماند پڑی ہوئی ہے، وہیں ریلوے اسٹیشنوں کی کنٹینوں پر کام کرنے والوں کا روزگار بھی ختم ہو کر رہ گیا ہے،
ان کنٹینوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداراور اس کا عملہ اِن دنوں شدید پریشانی سے دوچار ہے۔کورونا وائرس نے ریلوے اسٹیشنوں کی گہما گہمی سے جُڑی ان کی روزی بھی چھین لیے،
لاک ڈاو?ن کے باعث جب سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی ہے، یہ محنت کش انتہائی اضطراب اور پریشانی میں مبتلا ہیں،
کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن کی کنٹین پر کام کرنے والے فاروق حسین کربلائی نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن ہی سنسان نہیں ہوئے،
بلکہ ان کی زندگیاں بھی سنسان ہو کر رہ گئی ہیں، وہ نہ بھیک مانگ سکتے ہیں اور نہ کسی کو اپنا دُکھڑا سنا سکتے ہیں،
حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کیلئے جلد امدادی پیکج کا اعلان کرییا پھر ٹرینوں کو چلانے کی اجازت دے۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پھلوں کے بادشاہ آم کی فصل پر کا لے تیلے کا حملہ،جنوبی پنجاب سمیت کوٹ ادوو گردونواح میں آم کی فصل کم ہو نے کا خدشہ،آم کے ایڈوانس باغ لینے والے بیوپاری انتہائی پریشان،
رواں سال آم غریب آدمی کی پہنچ سیبھی دور رہے گا تفصیلات کے مطا بق جنوبی پنجاب سمیت کوٹ ادوو گردونواح میں پھلوں کے بادشاہ آم کی فصل پر کا لے تیلے کا شدید حملہ ہوا ہے
جس کی وجہ سے آم کی فصل متاثر ہو گئی ہے اور اس کی پیداوار میں 35 سے40فیصد کم ہو نے کا امکان ہے،دوسری طرف آم کے ایڈوانس باغ لینے والے بیوپاری انتہائی پریشان ہیں
جنہیں بے بہا نقصان کا اندیشہ ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شبیر احمد گشکوری کے مطا بق آم کے کاشتکاروں نے آم کا بور آنے کے بعد اس کی مناسب حفاظت نہیں کی جس کی وجہ سے کا لے تیلے
کا حملہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ آم کا بور آنے کے بعد کا شت کار کو اپنے بچوں سے اس نازک فصل کی حفاظت کر نا پڑ تی ہے،
آم کی فصل پر کا لے تیلے کے حملے س جہاں اس کی پیداوار میں کمی آئے گی وہاں اس کی برآمدات میں بھی کمی ہو گی
اور ملک میں آم کی قیمت میں 2 سے3گنا اضافہ ہو گا اور آم عام افراد کی پہنچ سے دور ہو جا ئے گا،انہوں نے آم کے باغات کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اس تیلے کے خاتمہ کے لئے
ٹرنک اور پیس ایمپڈکلورپیڈ دونوں 150ایم ایل پرایک سولیٹرملاکر واٹر سپرے کریں۔
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
خوراک پنجاب کی گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی میں تیزی،فوڈ انسپکٹر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئیدائرہ دین پناہ کے علاقہ چھپری اڈہ پر واقع ایک گھر میں اچانک چھاپہ مارا،
گند م کی ذخیرہ شدہ 6سو بوریاں برآمد،گندم ضبط کر لی گئی اس بارے تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کی گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کوروکنے کیلئے کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے،
گزشتہ روز مخبری پر فوڈ انسپکٹر ملک قیصر محمود ہنجراء نے نائب تحصیلدار میاں الیاس قریشی کے ہمراہ دائرہ دین پناہ کے قریب چھپری اڈہ پر ریاض احمد کے گھر چھاپہ مار
اور ذخیرہ کی گئی 6سو پی پی سی تھیلہ گندم برآمدکرکے قبضہ میں لے لی،گندم کوضبط کرتے ہوئے سرکاری تحویل میں لے کرسرکاری گندم خریداری مرکز بھجوادیا ہے
جبکہ ریاض ھسین کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ استغاثہ بھجوا دیا ہے،پولیس دائرہ دین پناہ نے فوڈ انسپکٹر ملک قیصر محمود ہنجراء کی معدیت میں ذخیرہ اندوز ریاض احمد کے
خلاف مقدمہ نمبر193/20زیر دفعہ خلاف فوڈ گرین لائسننگ کنٹرول آرڈر 1997 ترمیم شدہ اور فوڈ سٹیمپ کنٹرول ایکٹ 1958 کی شق3/ 6 کے تحت درج کرلیا ہے۔
مظفرگڑھ
(نمائندہ خصوصی)
نادرا سنٹر خان گڑھ میں تعینات ڈیٹا انٹری آپریٹر کاشف بلال سنٹر پر آنے والے شہریوں, بزرگ افراد اور خواتین سے مبینہ بدسلوکی کرنے لگا.
شہری اہلکار مذکورہ کی بدتمیزی اور ناروا رویہ روا رکھنے پر سراپا احتجاج بن گئے. متحدہ شہری محاذ خان گڑھ کے صدر رانا سہیل فرزند, آزاد میڈیا گروپ کے
ممبران شیخ وقاص احمد قریشی, محبوب مجید, خواجہ عتیق الرحمن, ملک اجمل شہزاد مونڈا, شیخ عمر علی اور شیخ فرحان علی نے ڈی جی نادرا ملتان سے
فوری نوٹس لیکر خواتین اور بزرگ افراد سے بدسلوکی کے مرتکب اہلکار کو فوری معطل
اور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شہریوں نے اس بارے شکایت وزیراعظم پورٹل سیل پر بھی کردی گئی ہے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون