نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ پنشن فنڈ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی

ملائیشیا کے پنشن ماڈل کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ نے پنشن فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی ہے

اسلام آباد،
٭ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ پنشن فنڈ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی

٭ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان پوسٹ ملازمین کی پینشن کے حوالے سے ہونے اجلاس میں کیا گیا

٭ اجلاس میں وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا و دیگر سینئر افسران شریک

٭ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کے بجٹ اخراجات کا تقریباً چونتیس فیصد حصہ پنشن پر مشتمل ہے جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

٭ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائیشیا کے پنشن ماڈل کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ نے پنشن فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی ہے

٭ پاکستان پنشن فنڈ کے قیام کا مقصد حکومت پر پڑنے والے پنشن کے بوجھ میں کمی لانا اور ملازمین کی پنشن کے معاملات کا بہتر انتظام یقینی بنانا ہے۔

٭ وزیرِ اعظم نے تجویز کی اصولی منظوری دیتے ہوئے وزارتِ خزانہ، وزارتِ مواصلات، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر مشتمل کمیٹی کے قیام کی منظوری دی تاکہ مجوزہ پنشن فنڈ کے قیام اور اس کے انتظام کے حوالے سے جامع طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کابینہ کے سامنے حتمی منظوری کے لئے پیش کی جائیں۔

٭ وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں اصلاحات اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانے اور عوام کو مہیا کی جانے والی خدمات میں بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی

٭ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط کیے جائیں گے۔

٭ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی بدولت پاکستان پوسٹ کے اہلکار جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لا کر عوام کی خدمت سر انجام دے سکیں گے۔

٭ ڈیجیٹلائزیشن کی بدولت پاکستان پوسٹ کے اہلکاروں کو آئی پیڈ اور بائیومیٹرک تصدیق کرنے کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔

٭ وزیر مواصلات نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے پہلی دفعہ بزرگ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ان کے گھر پر فراہم کی گئی ہے۔ اس اقدام کو اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

٭ پاکستان پوسٹ کی جانب سے پنشنرز کو عید کے موقع پر ایڈوانس پنشن ادا کی جا رہی ہے

٭ وزیر مواصلات نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے 26بیش قیمت اراضیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ اب تک کسی بھی استعمال میں نہیں لائی گئیں تھیں۔ ان اراضیوں کی تفصیل جلد کابینہ کے سامنے پیش کر دی جائیں گی اور انکو مثبت مقاصد کے لئے برؤے کار لانے کی منظوری حاصل کی جائے گی۔

٭ وزیر ِ اعظم نے پاکستان پوسٹ میں اصلاحات کے حوالے سے وزیرِ مواصلات اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

٭ مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے مجموعی طور سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے مرتب کی جانے والی تجاویز کے بارے میں وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

٭ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کے محدود مالی وسائل اور پنشن کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پنشن کے نظام کا جدید خطوط پر انتظام یقینی بنایا جائے تاکہ جہاں اس نظام کو بہتر طور پر چلا جا سکے وہاں حکومت پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

About The Author