مئی 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی وبا نے یوکرائن میں موجود چڑیا گھر کے جانوروں کو بھی اداس کردیا

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق انواع و اقسام کے جانوروں کو انسانوں کی عادت تھی

عالمی وبا نے یوکرائن میں موجود چڑیا گھر کے جانوروں کو بھی اداس کردیا،،

مارچ سے لگے لاک ڈاؤن کی باعث چڑیا گھر سیاحوں کے بغیر سنسان ہوچکا ہے،،

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق انواع و اقسام کے جانوروں کو انسانوں کی عادت تھی

تاہم اب وہ اپنے آپ کو اکیلا محسوس کرتے ہیں،، جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث چڑیا گھر کی

آمدنی میں شدید کمی ہوئی ہے جانوروں کو مشکل سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے ،

انتظامیہ نے حکومت اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جانوروں کو بھوک سے بچانے کے لیے

رقم عطیہ کریں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر تمام جانور 100 کلو سے زیادہ خوراک کھاتے ہیں،،

اس وقت چڑیا گھر میں 400 اقسام کے جانور موجود ہیں،

جبکہ 70 افراد پر مشتمل اسٹاف میں سے 50 کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے

اور 20 افراد کو کم تنخواہوں پر رکھا گیا ہے۔

%d bloggers like this: