رپورٹ: عرفان اعوان
لودھراں: صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں لودھراں کی عوام کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لودھراں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ہم لودھراں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز لے کر آئیں۔میں یہاں یہ بات بھی واضح کرنا چاہتا ہوں
اور عوام بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ پچھلے ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران جہانگیر خان ترین نے لودھراں کے لیے اربوں کے فنڈز منظور کروائے،
میگا پراجیکٹ لے کر آئے اور لودھراں کے مسائل کو بخوبی اجاگر کیا۔چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ
ہم جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہیں اور رہیں گے۔ہم کوشش کریں گے کہ لودھراں کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل کریں۔
جہانگیر خان ترین کا مشن ہے کہ لودھراں کو پنجاب کا مثالی ضلع بنانا ہے ہم اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھرپور محنت کرینگے
اور زیادہ سے زیادہ فنڈز اور میگا پراجیکٹس لودھراں میں لے کر آئیں گے.
لودہراں
(رپورٹ:عرفان اعوان)
ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیرصدارت سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر سمیت تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزاور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شریک تھے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ذمہ دار ہوگا اور اس حوالےسے کوئ کوتای کاہلی یا سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نرخ نامے سبزی و فروٹ کی دوکانوں،کریانہ اسٹورز سمیت تمام دکانوں پر نمایاں جگہوں آویزاں کرنے کے احکامات بھی دیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ سائز کے مطابق نرخنامے آویزاں کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ پرائس چیکنگ میکنزم کو مزید بہتر بنایا جائے آئے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی پرائس کنٹرول کی صورتحال میں بہتری لائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کی کہ ضلع بھر میں کسی بھی چیز کی قلت نہیں ہے انہوں نے آٹے سے متعلقہ شکایات پر حکم دیا کہ ضلع بھر میں آنے والے تمام برانڈز کے آٹے کا تھیلا یکساں ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مٹی کے تیل کی قلت کے حوالے سے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ
حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر مٹی کے تیل کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کہ رواں ماہ کے دوران دس ہزار سے زائد انسپکشن کی گئی ہیں
اور دس افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے، جبکہ 174 افراد کو جرمانے اور دس افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
لودھراں
(رپورٹ:عرفان اعوان)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویزاقبال سپرا نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سینئر سول جج لودھراں راؤ انیس احمداور سپریٹنڈنٹ جیل سید اسد کامران واجد بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
معزز جج نے عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ جیل آمد پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے معزز ججزکو سلامی پیش کی۔
معزز جج نے جیل کے مختلف حصوں کچن اسیران،کرونا آئسولیشن سیل اور جیل ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویزاقبال سپرا نے معائنہ کے
دوران اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور جیل انتظامیہ کو ان مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے ۔
انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لودہراں
(رپورٹ: عرفان اعوان)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں کے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز1,فیز2، دیہات تک رسائی پروگرام فیز1,فیز2،
ایس ڈی جی آچیومنٹ پروگرام فیز1,فیز2 اور پنجاب لینڈ ریکارڈ سروس سنٹرز کے قانونگوئی سطح پرقیام،ضلع لودھراں میں ماڈل اسکولز کی بحالی،
وزیر اعظم ہیلتھ انیشیئٹو پروگرام اور اسکول ایجوکیشن سیکٹر 2019-20 کی ترقیاتی اسکیموں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ
سپورٹس اینڈ یوتھ افیر کی دو اسکیمیں، ہیلتھ سیکٹر کی ایک اسکیم ،واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کی دس اسکیمیں، سوشل ویلفیئر کی ایک اسکیم، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ روڈ کی2 ترقیاتی سکیمیں،
روڈ سیکٹر کی آٹھ ترقیاتی سکیمیں اور پبلک بلڈنگ کی ایک ترقیاتی اسکیم کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے ضلعی ترقیاتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ
تمام ترقیاتی سکیموں کے معیار کو بہتر سے بہترین بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیمیں مقررہ معیاد میں پائہ تکمیل تک پہنچائی جائیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کہ
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 25 ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں۔پنجاب میونسپل سروسز پروگرام فیز ون 20-2019 کے تحت کل 247 ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
جن میں تحصیل کمیٹی لودھراں کی 53 میونسپل کمیٹی دنیاپور کی 40 ترقیاتی اسکیمیں, تحصیل کمیٹی دنیاپور کی 23 ترقیاتی سکیمیں،
تحصیل کمیٹی کہروڑپکا کی 19 ترقیاتی سکیمیں اور میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کا کی 53 ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں.
رپورٹ: عرفان اعوان
ضلع لودھراں پولیس کی ماہ اپریل میں مثالی کارکردگی 232 مجرمان اشتہاری آٹھ عدالتی مفرورگرفتار 63 جرائم پیشہ عناصر سے ناجائز اسلحہ 124 منشیات فروشوں سے منشیات برآمد
ماہ اپریل میں ضلع لودھراں پولیس نے تقریباً 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ڈی پی او سید کرار حسین نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،
پولیس نے مختلف ملزمان کو گرفتار کرکے تقریباً 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا 232 مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے
جن میں 17 مجرمان اشتہاری قتل اغواء ڈکیتی راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے دیگر مختلف مقدمات کے 860 ملزمان بھی گرفتار ہوئے ماہ اپریل میں قماربازی کے
16 ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے بارہ تیز رفتاری کے پانچ کرایہ داری ایکٹ کے چھ گیس ری فلنگ کے سات بجلی چوری کے 13 غیر قانونی آئل ایجنسیاں چلانے کے پانچ آتشبازی کے آٹھ گداگری ایکٹ کے
28 فوڈ کنٹرول ایکٹ کے 8 پرائس کنٹرول کے چار مقدمات درج ہوئے 124 منشیات فروشوں سے 33 کلو چرس 2991 لیٹر شراب 1390 لیٹر لہن اور شراب کی 15 چالو بھٹیاں برآمد ہوئیں
آٹھ شرابی غل غپاڑاکرتے پکڑے گئے تھے 63 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے 43 پسٹل 14 کلاشنکوف دو رائفل ایک رپیٹر ایک کاربین ایک پمپ ایکشن ایک بندوق 137 گولیاں برآمد ہوئیں
اسلحہ کی نمائش کرنے والے چھ اشخاص کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیے گئے کرونا وائرس لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 119 مقدمات درج کرکے 242 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون