اسلام آباد:
آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کی تیاریاں، تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف بھی ضم ہوسکتا ہے،
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافی 142 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،
تنخواہوں کے لیے 299 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنشن کے لیے 503 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور ہوگا،
گریڈ ایک تا 22 ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے،
وزارت خزانہ ملازمین کے لیے 2016 سے 2019 تک ایڈہاک ریلیف تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے سول اور ملٹری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا،
گزشتہ بجٹ میں گریڈ 21 اور 22 کے ملٹری افسران کی تنخواہ منجمند کی گئی تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،