دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز فورس کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،ڈی پی او لودھراں

تمام پولیس افسران محکمہ کے لیے فخر و عزت کا باعث بنیں گےملک و قوم کی خدمت اور اپنے فرض منصبی کو ہر شے پر مقدم رکھیں گے-

رپورٹ: عرفان اعوان

لودھراں: پولیس اہلکار کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن انتہائی خوش آئند بات ہوتی ہے محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز پولیس فورس کی ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی اور کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبلز میں ترقی پانے والوں کو بیج لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر غوری،ملک صابر آفس سپرنٹنڈنٹ،عمران عمر پی آر او اور محمد مزمل انچارج آئی ٹی بھی موجود تھے۔ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ سپاہی طبقہ پولیس فورس کی ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہیں اور تمام احکامات کو عملی جامہ پہنانے سے تکمیل تک پہنچانے میں ایک سپاہی کا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے- موسم کی سختی اور دشوار ترین حالات میں پولیس افسران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم عزم و حوصلہ سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے سر گرم رہتے ہیں جسکے لیے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں-اے ایس آئی بننے والوں میں راو محمد خالد اور محمد اکرام جبکہ کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبلز میں ترقی پانے والوں میں محمد طاہر،محمد فضل،محمد امجد علی،محمد فاروق،ندیم شہزاد،محمد سجاد،غلام صابر،محمد مقصود،محمد طارق اور صغیر احمد شامل ہیں۔ اس موقع پر سید کرار حسین نے ترقی پانے پر اہلکاروں کو مبارک باد دی اور انہیں ہدایت کی کہ ترقی پانے کے بعد آپ کی ذمے داریوں میں جو اضافہ ہوا ہے امید ہے وہ سب ان کو احسن طریقے سے نبھائیں گے- تمام پولیس افسران محکمہ کے لیے فخر و عزت کا باعث بنیں گےملک و قوم کی خدمت اور اپنے فرض منصبی کو ہر شے پر مقدم رکھیں گے-

About The Author