دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں کو ہی متاثر نہیں کرتا

واشنگٹن پوسٹ نے مختلف ماہرین اور کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بات کی

کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں کو ہی متاثر نہیں کرتا، یہ جسم کے کسی بھی حصے پر حملہ آور ہو کر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے مختلف ماہرین اور کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بات کی۔۔

ان ماہرین کے مطابق یہ وائرس خون میں لوتھڑے بنا کر اسٹروک یعنی برین ہیمرج کا
سبب بن سکتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

وائرس گردوں کو اس قدر شدید متاثر کر سکتا ہے کہ دنوں کے اندر اندر مریض کے پاس سوائے ڈائلسز کے کوئی چارہ نہیں رہ جاتا۔

وائرس دل کے پٹھوں کو اس حد تک کمزور کر سکتا ہے کہ دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ بغیر کسی وارننگ کے اچانک سینے میں درد اٹھتا ہے، سانس لینے میں شدید تنگی ہوتی ہے اور وینٹی لیٹر بھی جان بچانے میں کامیاب ثابت نہیں
ہوتا۔

وائرس انسانی دماغ اور اعصاب تک بھی پہنچ سکتا ہے جس سے سونگھنے اور چکھنے کی حس عارضی طور پر یا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہے۔

وائرس انسانی معدے پر حملہ آور ہو کر شدید بدہضمی یا ڈائریا کا سبب بن سکتا ہے۔

About The Author