سندھ حکومت کا انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا گیاہے ترجمان سندھ حکومت کے مطابق چار سو انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے
ترجمان سندھ حکومت بیریسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہناہےکہ چند روز سے سیاسی مخالفین نے سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے
اور تاثر دیاجارہاہے کہ سندھ کے اسپتالوں کی حالت خراب ہے ان کاکہنا تھاکہ ہم پروپیگنڈہ سے گھبرا کر عوامی خدمت کے منصوبے ترک نہیں بلکہ مزید بڑھا رہے ہیں،
سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کڈنی،لیور کورنیا کا ٹرانسپلانٹ مفت کیاجاتاہے ترجمان سندھ حکومت کا کہناہےکہ سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس نے کارڈیک کیئر سہولیات دستیاب ہیں
جناح اسپتال میں سائبر نائف کے زریعے کینسر کا علاج پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مفت کیاجاتاہے
اور صحت عامہ کےاداروں پر اخراجات سندھ حکومت کرتی ہے اور الحمداللہ مستفید پورا پاکستان ہوتا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،