میانوالی/شہید سپرد خاک
میانوالی
(سویل نیوز رپورٹ )
بلوچستان ہونے والے دھماکہ میں شہید ہونے والے ایف سی کے اہلکار نائیک جمشید خان آبائی علاقے چاپری ضلع میانوالی میں
پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی کے بم۔دھماکہ۔میں۔شہید ہونے والے ایف سی اہلکار نائیک جمشید خان خان جس کا تعلق
میانوالی کے علاقے چاپری سے تھا کو آج ان کے آبائی علاقے کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
اس موقع پر ایف سی کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی میت کو۔سلامی دی ۔
نماز۔جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
شہید نائیک جمشید خان نے پسماندگان میں ایک۔چھوٹا بیٹا اور بیوہ کو چھوڑا ہے ۔
میانوالی
سویل نیوز رپورٹ
کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے گندم خریداری اہداف کی سوفیصد تکمیل کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو مائیکرو مینجمنٹ پا لیسی تشکیل دینے،
ریو نیو سٹاف و نمبر داروں کو گراس روٹ لیو ل پر متحرک کر نے اور گندم کی ذخیر ہ اندوزی و غیر قانو نی ٹرانسپورٹیشن کے سدبا ب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بر ؤئے کا ر لا نے کی ہدایت کی ہے۔
اپنے دورہ میانوالی کے موقع پر ڈی سی آفس کمیٹی روم میں گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ڈویژنل ویڈیو لِنک کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کا شتکاروں کو
باردانہ فراہمی اور گندم خریداری مہم میں سست روی پر عدم اطمینا ن کا اظہار کر تے ہو ئے کا رکردگی بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔
ویڈیو لِنک کا نفرنس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ، ڈی سی سرگودہا عبداللہ نیئر، ڈی سی خو شاب محترمہ مسرت جبیں اور ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا…
میانوالی
(سویل نیوز رپورٹ )
ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ کی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو واحد ارجمند ضیا اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا گندم ذخیرہ اندوز عناصر کے خلاف کریک ڈاون-
پپلاں شہر کے مختلف آڑھتیوں اور زمینداروں کے پرائیوٹ گوداموں پر چھاپے مارےاور کاروائی کرتے ہوئے موقع پر 2500 بوری ( فی بوری ۱۰۰ کلوگرام) گندم برآمد کرلی۔
تفصیل کے مطابق
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوواحد ارجمند ضیاء نے فوری طور پر فوڈ انسپکٹر پپلاں کو زخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئ آر درج کروانے کی ہدایت کی اور متعلقہ پٹواری و گرداور کو
ناقص کارکردگی پر شوکاز دینے اور سخت سزا دینے کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے چئرمین
مارکیٹ کمیٹی پپلاں کو آڑھتیوں کے لائیسنس منسوخ کرنے اور ان کے خلاف حسبِ ضابطہ تادیبی کاروائ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اِس موقع پر اےڈی سی آر نے مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ فُوڈ سٹف ایکٹ کے تحت فوڈ گرین لائسنس اور محکمہ خوراک کی منظوری کے بغیر کوئی گندم نہیں خرید سکتا اور نہ ہی ذخیرہ کرسکتا ہے۔ خلاف ورزی پر 3سال قید،,بھاری جُرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون