نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاورتجزیے۔

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تحصیل جام پور کے علاقہ داجل کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور اور مارکیٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ

سرکاری مقررہ کردہ نرخوں سے زائد پر اشیاءخورد نوش کی خرید و فروخت نہ کریں۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عوام کو ریلیف ملتا رہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہے اور وہ موقع پر جا کر مارکیٹوں اور دوکانوں پر ریٹ چیک کرتے ہیں۔

انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ گورنمنٹ کے مقررہ کردہ نرخ ناموں کو آویزاں جگہ پر لگایا جائے اور مارکیٹوں میں کورونا سے بچاو کیلئے سماجی فاصلہ رکھا جائے۔


جامپور ۔۔

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تحصیل جام پور میں اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی کے ہمراہ ٹائیگر فورس کے ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ

سیاست سے بالاتر ہوکر لوگوں کی خدمت کیلئے بلاتفریق کام کریں موجودہ کورونا وائرس کی صورت میں لوگوں کی مدد کے لیے ریلیف ٹائیگر فورس اپنا کام جاری رکھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں ضرورت مندوں کو خوراک،کھانا اور راشن سپلائی کرنا ہے

جبکہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنا بھی آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر معاشرتی ترقی کی نئی جہتیں روشناس کرائی جائیں گی۔


راجن پور۔۔

( آافتاب نواز مستوئی سے )

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کو تازہ اور معیاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی اور دیگر اشیائے خورد نوش کی طلب و رسد میں توازن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور مختلف سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اور آڑھتیوں کا روزنامچہ بھی چیک کیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔ منڈیوں میں کسان،آڑھتی اور خریداری کے لیے آنے والے افراد کورونا وائرس سے بچاو کی

حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ

مارکیٹ کمیٹی عملہ کو منڈی میں شکایت کاونٹر فعال کرنے اور کسانوں و خریداروں کی

شکایات موقع پر فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔


راجن پور۔۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور محمد عمران کے مطابق ضلع راجن پور میں گندم خریداری مہم 2020کا 100فی صد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

ان کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع راجن پور 20 لاکھ 56ہزار 970بوری گندم خرید کرنے کا ہدف دیا گیا تھا ۔

جس کے لیے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 9مراکز خرید گندم قائم کیے گئے تھے۔

ضلع بھر میں اوپن ڈور پالیسی کے مطابق کسانوں کو 23لاکھ سے زائد باردانہ تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امسال امید ہے کہ

ضلع راجن پور میں 100فی صد سے بھی زائد گندم خرید کی جائے گی جو کہ ایک ریکارڈ ہو گا۔


About The Author