دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب ٹارزن ہے اور اس کی واپسی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید

عمران خان کی کیبنٹ نےچار سو انتیس دوائیوں کو بھارت سے منگوانے سے روکا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نیب ٹارزن ہے اور اس کی واپسی کو کوئی نہیں روک سکتا ،، عید الفطر کے بعد نیب کے راڈار پر سرکاری لوگ بھی آئیں گے ،، یہ بھی کہا کہ ،،،شہبازشریف اپنے کاغذ لندن بھول گئے ہیں لگتا نہیں وہ لندن جا سکیں گے،،، ،

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے،،، شیخ رشید بولے ،، یقین سے کہہ سکتاہوں کہ جس دن شوگر ملوں کی فرانزک رپورٹ آئی عمران خان ایکشن لےگا،، عمران خان کی کیبنٹ نےچار سو انتیس دوائیوں کو بھارت سے منگوانے سے روکا

شیخ رشید نے کہا کہ

شہبازشریف صاحب عمران خان اور کیبنٹ نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات منگوانےسے روکاکیبنٹ نےچار سو انتیس دوائیوں کو بھارت منگوانے سے روکا شہبازشریف اپنے کاغذ لندن بھول آئے ہیں لیکن نظر نہیں آتا کہ انہیں لندن جانے کی اجازت ملے گی

شیخ رشید احمد نے نیب کی ممکنہ کارروائیوں کے متعلق کہاکہ عید الفطر کے بعد یہ دونوں طرف کھیلے گا چودھری برادران بھائی ہیں جلد ہی ملاقات کےلئے جائیں گے

( شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر شوق سے گئےمعلومات دینے گئے ہیں وہ بائیس سے پچیس ارب روپے کی معلومات بھی دیں گے جو شریف برادران کی اولاد نے ہیر پھیر کی نیب کے ٹارگٹ کے کیس ایک ہی جماعت کے ہیں عید الفطر کے سرکار کے لوگ بھی آئیں گے کیسز تو بارہ بارہ چودہ چودہ سال کے ہیں)

شیخ رشید نے کہا کہ خواہش تھی کہ دس مئی تک ریل آپریشن بحال ہو جائے ،، لیکن ،،، کچھ صوبوں نے مخالفت کر دی ،،، ریلوے نے فی ویگن کنٹینر کرایوں میں پانچ ہزار روپے کمی کی جس کا رات بارہ بجے کے بعد اطلاق ہوگا،،

About The Author