دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان پیپلزپارٹی نے بھارت سے ادویات درآمد سیکنڈل پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا

کشمیریوں کے قاتل نریندر مودی سرکار سے ادویات کی منافع بخش تجارت سوالیہ نشان ہے

اسلام آباد

9 مئی 2020.

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھارت سے ادویات درآمد سیکنڈل پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے

وزیراعظم کو بحیثیت وزیرصحت براہ راست زمہ دار قرار دیتے ہوئے ادویات خریداری میں اربوں روپے کمانے والے زمہ دارران کے تعین کیئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے

نیر بخاری نے مزید کہا کہ جان بچانے والی دوائیوں کی بھارت سے "منافع بخش تجارت” عوام کی جانوں کو داؤ پر لگانا ہے زاتی مفادات کی اسیر حکومت قومی مفاد کو پس

پشت ڈالکر کوئی "دہیاڈی لگاؤ "موقع جانے نہیں دیتے نیر بخاری نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو شامل تفتیش اور پارلیمانی کمیٹی میںں جوابدہ بنایا جائے

"مشیر صحت” کے خلاف تحقیقات "مشیر وزیراعظم” سے کرانا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے نیر بخاری نے کہا کہ برصغیر کے امن کیلئے موزی مرض

اور کشمیریوں کے قاتل نریندر مودی سرکار سے ادویات کی منافع بخش تجارت سوالیہ نشان ہے نیر بخاری نے کہا کہ عمران مودی دوستی مکمل عیاں ہو گئی ہے

تمام تر معاملے کےعمران خان بحیثث وزیرصحت سیکنڈل کے براہ راست زمہ دار ہیں نیر بخاری نے کہا کہ کشمیریوں کے جانی دشمن بھارت سے

"جان بچانے "والی دوائیوں کی تجارت باعث شرم ہے کئی ماہ سے لاک ڈاؤن اور نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے والے بھارت سے دوستانہ تجارت سوالیہ نشان ہے نیر بخاری نے کہا کہ

ادویات درآمد کی اجازت وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئیانہوں نے مزید کہا کہ ادویات چوری اور قیمتیوں میں ہوشرباء اضافہ سے عوام کی جیبوں پر ڈکیتی

سیکنڈل پہلے بھی سامنے آچکا ہے زمہ داران سرکاری چھتری میں آزاد ہیں احتساب کی گردان کرنے والے وزیراعظم مالیاتی سیکنڈلز کے سرپرست نہ ہوتے تو ایک اور سیکنڈل سامنے

نہ آتانیر بخاری نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے کہ کرونا وباء سے لوگوں کی جانیں خطرے میں ہیں لالچ اور طمع کے مارے حکمران

اپنی تجوریاں بھرنے کے دھندے میں لگے ہوئے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور قوم اربوں روپے کے سیکنڈل کا حساب زمہ داران کا احتساب اور سزا چاہتی ہے۔

About The Author