دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا ہفتے میں چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا علم تھا، خدشہ تھا ہسپتالوں میں جگہ نہ کم پڑ جائے۔

پنجاب حکومت کا ہفتے میں چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

لاہور:

پنجاب حکومت نے ہفتے میں چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،

پیر، منگل، بدھ، جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گےِ۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا بڑے پلازے، شاپنگ سینٹر پورا ہفتہ بند رہیں گے، پنجاب میں نئے فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بتدریج کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا 26 فروری کو ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا،

ساری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا، کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیلتا ہے، خوف تھا لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا، لاک ڈاؤن سے عوام کو مشکلات درپیش تھیں۔

عمران خان کا کہنا تھا دنیا میں ایک دن میں ہزاروں لوگ مر رہے تھے، اللہ کا کرم ہے پاکستان پر دیگر ممالک کی طرح دباؤ نہیں پڑا،

ہم نے اب آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا علم تھا، خدشہ تھا ہسپتالوں میں جگہ نہ کم پڑ جائے،

ابھی یہ نہیں کہہ سکتے وائرس کب زیادہ پھیل سکتا ہے، مزدور، دیہاڑی دار، سفید پوش مشکل میں ہیں، اس وقت تمام شعبے مشکل میں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا جرمن چانسلر نے کہا ان کے عوام نے ذمہ داری لی ہے، سب کو حکومت سے مل کر کام کرنا پڑے گا، کیا لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے ؟

وائرس تیزی سے پھیلا تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا،

ایک قوم بن کر اگلے فیز میں جائیں گے، صوبوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر تحفظات ہیں، میرے خیال میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنی چاہیئے،

میں سمجھتا ہوں پبلک ٹرانسپورٹ سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کے بغیر نہیں ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنی چاہیئے، لوگوں کو سیلف کورنٹائن کی طرف جانا ہوگا۔

About The Author