دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09مئی2020:آج ضلع رحیم یارخان میں کیا ہوا؟

ضلع رحیم یارخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ سرکاری شعبہ ہائے کے ذرائع کے مطابق بہاول پور ڈویژن میں شعبہ موسیقی میں گلوکارہ پروین نذر

کے علاوہ کسی بھی فنکار کو آج کے دن تک صدارتی ایوراڈ نہیں ملا. گلوکار فقیرا بھگت اور کرشن لعل بھیل میں سے کوئی صدارئی ایوارڈ تمغہ امتیاز کا حامل نہیں ہے.

البتہ فقیرا بھگت، کرشن لعل بھیل، جمیل پروانہ نصیر مستانہ سمیت کئی دوسرے فنکار اس ایوارڈ کے حق دار ضرور ہیں. ایوارڈ کے حصول کے لیے جو فائل تیار کی جاتی ہے

اس کے لیے جو بریفنگ دی اور چکر لگائے جاتے ہیں.غریب اور مستحق فنکاروں کے لیے اس خطے کے متعلقہ آفیسران اتنی سر دردی اور کوشش ہی نہیں کرتے.

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کا کرشن لعل بھیل کے لیے سول ایوارڈ کے حصول کی خاطر فائل تیار کر بھیجنا ان کی فن اور فنکار دوستی کا ثبوت ہے.

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ڈویژن وائز کچھ کوٹہ مقرر کر دے

تاکہ مرکز اور صوبائی دار الحکومت سے دور کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غریب و مستحق فنکار بھی مستفید ہو سکیں.


رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر کٹپال، پاکستان کسان اتحاد یوتھ کے رہنما محمد راشد مجنوں گانگا،

جام عون محمد عمران، جام مقبول احمد سانگھی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا کپاس کی مداخلتی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ اچھا اور وقت کی ضرورت ہے.

کپاس کی کم ازکم مداخلتی قیمت 5000ہزار روپے من ضرور مقرر کی جائے.جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ کپاس کی فصل کو تحفظ فراہم کرنا قومی معیشت کی کمزور ہوتی بنیادوں کو تقویت فراہم کرنے کا

عمل ہے.شوگر مافیا کی اجارہ داری اور خر مستیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کپاس کی مداخلتی قیمت زیادہ سے زیادہ مقرر کی جانی چاہئیے حاجی نذیر کٹپال اور راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ

حکومت کا کھادوں کے ریٹ میں کوپن پالیسی کی بجائے اوپن پالیسی کے ذریعے بلاتفریق سبسڈی فراہم کرے.

سکریچ کارڈ اور کوپن سکیمیں گھپلے اور فراڈ کا باعث ہیں. عون محمد عمران اورمقبول سانگھی نے کہا کہ ٹڈی دل مکڑی زراعت اور کسانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کا باعث بن چکی ہے.

فصلات کا نقصان کرکے یہ قومی معیشت کے لیے بحران اورملک و قوم کے لیے قحط کا باعث بن سکتی ہے.

انسدادی ٹڈی دل مہم کو تیز اور سخت کیا جائے تاکہ اس کے پھیلاو اور مزید افزائش کو روکا جا سکے۔


رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر کٹپال،

پاکستان کسان اتحاد یوتھ کے رہنما محمد راشد مجنوں گانگا، جام عون محمد عمران، جام مقبول احمد سانگھی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا کپاس کی مداخلتی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

اچھا اور وقت کی ضرورت ہے. کپاس کی کم ازکم مداخلتی قیمت 5000ہزار روپے من ضرور مقرر کی جائے.جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ

کپاس کی فصل کو تحفظ فراہم کرنا قومی معیشت کی کمزور ہوتی بنیادوں کو تقویت فراہم کرنے کا عمل ہے.شوگر مافیا کی اجارہ داری اور خر مستیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کپاس کی

مداخلتی قیمت زیادہ سے زیادہ مقرر کی جانی چاہئیے حاجی نذیر کٹپال اور راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ حکومت کا کھادوں کے ریٹ میں کوپن پالیسی کی بجائے

اوپن پالیسی کے ذریعے بلاتفریق سبسڈی فراہم کرے. سکریچ کارڈ اور کوپن سکیمیں گھپلے اور فراڈ کا باعث ہیں. عون محمد عمران اورمقبول سانگھی نے کہا کہ

ٹڈی دل مکڑی زراعت اور کسانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کا باعث بن چکی ہے. فصلات کا نقصان کرکے یہ قومی معیشت کے لیے بحران اورملک و قوم کے لیے قحط کا باعث بن سکتی ہے.

انسدادی ٹڈی دل مہم کو تیز اور سخت کیا جائے تاکہ اس کے پھیلاو اور مزید افزائش کو روکا جا سکے۔


ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے اسپرے والا خصوصی جہاز ترکی سے آج پاکستان پہنچے گا۔۔۔

پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ خصوصی جہاز پائپربریو لینے کےلیے ترک شہر ادانا گیا۔

ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر

ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کی ہیں۔۔۔۔حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا

سی ون تھرٹی طیارہ اسپرے کرنے والا خصوصی جہاز پائپر بریولانے کے لیے ترکی کے شہر ادانا پہنچا۔۔۔

یہ جہازچار افراد پر مشتمل عملے سمیت آج پاکستان پہنچے گا

جہاں اسے اسمبل کرنے کے بعد ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔۔۔

جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں خصوصا سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں

اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


رحیم یار خان
ضلع رحیم یار خان میں وہ آ گئی جس کا خطرہ تھا… پاکستان کسان اتحاد

رحیم یار خان
ٹڈی دل گانگا نگر میانوالی قریشیاں میں محو پرواز ہے… جام راشد مجنوں گانگا

رحیم یار خان
میری اطلاعات کو انتظامیہ نے سنجیدگی سے نہ لیا… جام ایم ڈی گانگا.. دڈسٹرکٹ آرگنائزر کسان اتحاد

رحیم یار خان
کپاس کا مستقبل یقینی خطرے میں پڑ گیا… جام ایم ڈی گانگا

رحیم یار خان
ٹڈی دل کے خلاف جنگی بنیادوں پر مہم چلانی ہوگی… جام ایم ڈی گانگا

رحیم یار خان
کاش کسان اتحاد کی چیخ و پکار سن کر انسدادی کاروائی شروع کر دی جاتی… راشد مجنوں گانگا
رحیم یار خان
ٹڈی دل بارے کہاں اور کیسے سرویلینس ہوتی رہی? … اللہ نواز، مانک. ضلعی صدر کسان اتح

About The Author