اولمپک کھیل اب دوبارہ مؤخر نہیں کیے جائیں گے۔۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سینیئر اہلکار نے یقین دہانی کروائی ہے کہ
ٹوکیو اولمپکس کو ایک مرتبہ پھر مؤخر کرنے کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔
ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 کو منعقد کیے جائیں گے۔
جنہیں کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر مؤخر کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ جان کوٹس نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ
یہ کھیل آج تک کے عظیم ترین کھیل ہوں۔انھوں نے اس موقع پر 20 ویں صدی کی عالمی جنگوں
کے بعد ہونے والے کھیلوں کا حوالہ دیا۔تاہم انھوں نے ٹوکیو گیمز کے سربراہ
یوشیرو موری کی طرح کہا کہ کھیلوں کو دوبارہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی