مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اولمپک کھیل اب دوبارہ مؤخر نہیں کیے جائیں گے

ٹوکیو اولمپکس کو ایک مرتبہ پھر مؤخر کرنے کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے

اولمپک کھیل اب دوبارہ مؤخر نہیں کیے جائیں گے۔۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سینیئر اہلکار نے یقین دہانی کروائی ہے کہ

ٹوکیو اولمپکس کو ایک مرتبہ پھر مؤخر کرنے کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔

‎ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 کو منعقد کیے جائیں گے۔

جنہیں کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر مؤخر کیا گیا ہے۔

‎انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ جان کوٹس نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ

یہ کھیل آج تک کے عظیم ترین کھیل ہوں۔انھوں نے اس موقع پر 20 ویں صدی کی عالمی جنگوں

کے بعد ہونے والے کھیلوں کا حوالہ دیا۔تاہم انھوں نے ٹوکیو گیمز کے سربراہ

یوشیرو موری کی طرح کہا کہ کھیلوں کو دوبارہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

%d bloggers like this: