جون 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‎کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت کو ایک کھرب ڈالر کے نقصان کا خدشہ

عالمی سیاحتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے

اقوام متحدہ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب 2020 میں عالمی سطح پر سیاحوں کی آمد میں 60 سے 80 فیصد کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے زیر انتظام ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دنیا بھر میں عائد سفری پابندیوں اور ایئرپورٹس اور سرحدوں کی بندش کے سبب سیاحت کی صنعت بدترین بحران سے دوچار ہے،،،

عالمی سیاحتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور صرف مارچ کے مہینے میں یہ کمی 57 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک غیر روایتی صحت اور معاشی بحران کا سامنا ہے جس سے سیاحت کو بھاری نقصان پہنچا ہے, 1950 میں سیاحت کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کیے جانے کے بعد سے اب تک یہ اس صنعت کو درپیش سب سے بڑا بحران ہے

%d bloggers like this: