مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہیری پوٹر اپنی ہی سیریز کی کہانی آن لائن آکر بچوں کو سنائے گا

انتظامیہ کے مطابق اس شو کا مقصد گھروں میں بند بچوں بوڑھوں کی زندگی میں میجک بھرنا ہے۔

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہیری پوٹر اپنی ہی سیریز کی کہانی آن لائن آکر بچوں کو سنائے گا؟؟

عالمی وبا نے ایسا ممکن کردیا،، ہیری پوٹر ہیرو ڈینیل ریڈ کلف برطانوی پراجیکٹ ویب سائٹ کے تحت جے کے رولنگ کے مشہور زمانہ ناول ہیرو پوٹر کا چیپٹر

"دا بوائے ہو لیوڈ” نامی کہانی کو آن لائن سنائیں گے،،

17 چیپٹرز پر مشتمل ناول کو سنانے کے لیے اداکار ریڈ کلف سمیت فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم ، امریکی اداکارہ ڈاکوٹا فیننگ، برطانوی اداکار اسٹیفن فرائے، اداکار ایڈی ریڈ مائن، کورین اداکارہ کلاڈیا کم

اور برطانوی اداکارہ نوما ڈومیزوانی کو بھی پراجیکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے،، ہیری پوٹر کے ہر چیپٹر کو ہفتہ وار پراجیکٹ ویب سائٹ کے حصہ بنایا جائے گا،،

انتظامیہ کے مطابق اس شو کا مقصد گھروں میں بند بچوں بوڑھوں کی زندگی میں میجک بھرنا ہے،، دوران کہانی سرپرائز گیسٹ بھی پراجیکٹ کا حصہ بنیں گے،،

جبکہ اس کا آڈیو ورژن سپوٹیفائی میں دستیاب ہوگا۔

%d bloggers like this: