کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہیری پوٹر اپنی ہی سیریز کی کہانی آن لائن آکر بچوں کو سنائے گا؟؟
عالمی وبا نے ایسا ممکن کردیا،، ہیری پوٹر ہیرو ڈینیل ریڈ کلف برطانوی پراجیکٹ ویب سائٹ کے تحت جے کے رولنگ کے مشہور زمانہ ناول ہیرو پوٹر کا چیپٹر
"دا بوائے ہو لیوڈ” نامی کہانی کو آن لائن سنائیں گے،،
17 چیپٹرز پر مشتمل ناول کو سنانے کے لیے اداکار ریڈ کلف سمیت فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم ، امریکی اداکارہ ڈاکوٹا فیننگ، برطانوی اداکار اسٹیفن فرائے، اداکار ایڈی ریڈ مائن، کورین اداکارہ کلاڈیا کم
اور برطانوی اداکارہ نوما ڈومیزوانی کو بھی پراجیکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے،، ہیری پوٹر کے ہر چیپٹر کو ہفتہ وار پراجیکٹ ویب سائٹ کے حصہ بنایا جائے گا،،
انتظامیہ کے مطابق اس شو کا مقصد گھروں میں بند بچوں بوڑھوں کی زندگی میں میجک بھرنا ہے،، دوران کہانی سرپرائز گیسٹ بھی پراجیکٹ کا حصہ بنیں گے،،
جبکہ اس کا آڈیو ورژن سپوٹیفائی میں دستیاب ہوگا۔
اے وی پڑھو
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارسائیں پٹھانے خان کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
عظیم ادیب منو بھائی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے
اداکار سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے