دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

5مئی 2020:آج ضلع میاں والی میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع میاں والی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

میانوالی (سویل نیوز رپورٹ) گلی سے گذرنے کا تنازعہ ، دو گروہوں میں جھگڑا اور فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، دو شدید زخمی ، پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقے موسی خیل میں گلی میں گذرنے کے تنازعہ پر دو گروہوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجہ میں محمد حیات نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کےلئے اور مقتول محمد۔حیات کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی پہنچادی گئی ہے ، دوسری طرف واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی مہر ریاض اور ایس ایچ او تھانہ موسی خیل کو ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی


میانوالی (سویل نیوز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ڈی سی آفس کمپلیکس میں اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ کی زیر نگرانی لا ک ڈا ؤن سے متاثرہ 48رکشہ ڈرائیور ز میں فوڈ ہیمپر ز/راشن بیگز تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ راشن بیگز ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان کی جا نب سے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کئے جا نے والے فوڈہیمپرز سٹاک سے دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میانوالی لوکل ریلیف پلا ن کے تحت ضلع بھر میں 288لو کل زکوٰۃ کمیٹیوں کے ذریعے مخیر صاحب ثروت حضرات کے تعاون سے لا ک ڈاؤن سے متاثرہ6000مستحق خاندانوں کوراشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔


میانوالی (سویل نیوز رپورٹ) میانوالی آئندہ ایک دوروز میں کورونا فری ضلع ڈیکلئیر ہو نے والا ہے۔ضلع میانوالی میں کورونا وائرس کے 20مریضوں میں سے19مکمل طور پر صحت یا ب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ ایک مریض انشاء اللہ جلد رزلٹ آنے پر گھرروانہ ہو جا ئے گا۔یہ ایک مریض بھی الحمد اللہ با لکل صحت مند ہے اسے ڈسچارج کر نے کیلئے صرف رزلٹ کا انتظار ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف علی میا نہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔انہوں نے بتا یا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل و کر م سے ضلع میانوالی میں 14اپریل کے بعد کور ونا کا کو ئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی سر پرستی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال کی رہنمائی میں محکمہ ہیلتھ کے افسران، میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف کی شبا نہ روز محنت سے ضلع میں کورونا وائرس سے متعلق معاملات اللہ کے فضل سے مکمل کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ضلع میں ایران سے آنیوالے تما م زائرین، تما م تبلیغی بھائیوں اور دیار ِ غیر سے آنیوالے میانوالی کے شہریوں کی سکر یننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کا شف علی میانہ نے بتا یا کہ اس وقت کورونا وائرس کا صرف ایک مریض ربنواز تحصیل ہیڈ کوارٹر عیسیٰ خیل میں داخل ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کو رونا کے پا نچ مریض بُتانے خاتون،بخت با نو، گل شہزاد، عائشہ ثمن اور اسماعیل صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیسیٰ خیل میں داخل سات مریضوں سے پا نچ مریض عمر خان، ادریس،واحد اللہ، اما م مر سلین، عید محمد اور رنگ با دشا ہ بھی صحت یا ب ہو کر اپنے گھرجا چکے ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں سے محمد عمر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا لابا غ سے دو مریض محمد علی اورمسرت بی بی بھی صحت یا ب ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں۔رورل ہیلتھ سنٹر کمرمشانی سے تین مریض عزیز اللہ، عبدالجلیل اور صدیق، رورل ہیلتھ سنٹر داؤدخیل سے سید مبارک اور رورل ہیلتھ سنٹر مو چھ سے فاروق احمد خان کو ڈسچارج کر کے گھر بھجوایا جا چکا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کا شف علی میا نہ نے کہا کہ اب صرف ایک مریض ربنواز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عیسیٰ میں زیر علا ج ہے انشاء اللہ ایک دو روز میں رزلٹ مو صول ہو تے ہی اسے بھی ڈسچارج کر دیا جا ئے گا اور ضلع کو رونا فری ڈسٹرکٹس کی لسٹ میں آجا ئے گا۔


میانوالی ( سویل۔نیوز رپورٹ ) ضلع میانوالی کے فیکٹری ایریا سکندر آباد میں ڈکیتی کی واردات کی واردات، پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کا۔نوٹس ، ملزمان کو۔فوری گرفتار کرنے کا حکم ، پولیس ترجمان کے مطابق فیکٹری ایریا سکندر آباد کالونی میں ڈکیتی کے واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے واقعہ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد ارشد زاہد، SDPO موسی خیل مہر محمد ریاض, SHO تھانہ داود خیل حسین مہدی عمران، انچارج CIA سٹاف میانوالی فیاض احمد ہنجرا پر مشتمل خصوصی ٹیم۔تشکیل۔دے دی اور انہیں ٹاسک۔دیا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرکے مال۔مسروقہ برآمد کیا جائے جس پر پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فرانزک سائنس لیبارٹری میانوالی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر دئے ہیں اور ضلع بھر کے اندر اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ کا۔سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

About The Author