مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں جون تک روزانہ کی ہلاکتوں میں 72 فیصد اضافے کا خدشہ

امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ پریشان کن صورتحال ہے اور امریکہ کو اس سے نکلنے میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔

جون تک امریکہ میں روزانہ کی ہلاکتوں میں 72 فیصد اضافہ ہو گا،

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاؤ کے ادارے سی ڈی ایس کے اندرونی میمو سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں یکم جون تک روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد 1750 سے بڑھ کر 3000 کے قریب ہو سکتی ہے۔

جبکہ وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ کو متنازع قرار دیا ہے۔ سی ڈی سی کی دستاویز میں حکام کو یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ مئی کے آخر تک روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ تک نئے کیسز کا خدشہ ہے، جو کہ اب تک 25000 یومیہ ہے۔

امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ پریشان کن صورتحال ہے اور امریکہ کو اس سے نکلنے میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے رپورٹ کی درستگی پر اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وائٹ ہاؤس کی دستاویز نہیں، نہ ہی اسے کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کے سامنے پیش کیا گیا

%d bloggers like this: