نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چکوال:ایمرجینسی کیلئے کی گئی 88فیصد کالزجعلی ثابت ہوئیں ، ریسکیوآفیسر

141مریضوں کو دوسرے اضلاع میں منتقل کیا گیا جبکہ41مریض ضلع چکوال کے ہی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کئے گئے

چکوال(سویل نیوز رپورٹ) ضلع بھرسے گذشتہ ماہ42649کالز موصول ہوئیں جن میں 714ایمرجنسی کالزتھیں جبکہ بوگس اور تنگ کرنے کے لیے کی جانے والی کالز کی تعداد 37897 (تقریبا 88فیصد) جبکہ 4038 دیگرکالز ہیں ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 چکوال کی زیر صدارت ریسکیواسٹیشن پرمنعقدہ میٹنگ کے دوران انجینئر سعید احمد ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماہ اپریل میں 137 ٹریفک حادثات، 372میڈیکل ایمرجنسیز،4آگ لگنے،21کرائم کے واقعات جن میں 26افراد زخمی ہوئے کرائم ایمرجنسیز میں لڑائی جھگڑے کے 18، زہر کھانے کے 02اور 01خود کشی، 01ڈوبنے کی ایمرجنسی جس میں سے01 شخص جانبحق ہوا,عمارتیں منہدم ہونے کی 1ایمرجنسی جس میں 01 شخص جانبحق ہوا ان کے علاوہ مختلف نوعیت کی143 ایمرجنسیزپر ریسکیو1122 چکوال سے ریسپانس کیا گیا، مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں 03 جانوروں /پرندوں کو ریسکیو کیا گیا،03 کرنٹ لگنے،02 سانپ ڈ سنے،30ڈیلوری کیسز،15کام کے دوران چوٹ لگنے اور 35 اونچائی سے گرنے کے واقعات شامل ہیں اس طرح یکم اپریل سے 30 اپریل تک ٹوٹل714 ایمرجنسیز ریکارڈ ہوئیں. ان ایمرجنسیز میں 648 افرادمتاثر ہوئے، 634زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا گیا،10 کوجائے حادثہ پر طبعی امداد مہیا کی گئی جبکہ 04موقع پر جاں بحق ہوئے، ایمرجنسی آفیسرانجینئر سعید احمدنے بتایا کہ ایمرجنسی پر پہنچنے کا اوسط ٹائم 4منٹ 44 سیکنڈ رہا، 137روڈ ٹریفک حادثات میں 127مرد اور 28خواتین کو ریسکیو کیا گیا ان میں 67 ڈرائیور اور 58مسافر شامل تھے،جن میں سے 2موقع پر جاں بحق ہوئے، 104موٹرسائیکل،28کاریں، 02ٹرک،15رکشے،03 وین04,ٹریکٹر ٹرالی اور اس کے علاوہ05دوسری گاڑیاں ان حادثات میں متاثر ہوئیں شامل ہیں 80حادثات اوور سپیڈ کی وجہ سے پیش آئے،سب سے ذیادہ 44افراد جن کی عمر 21 سے30سال ہے حادثات کا شکار ہوئے،04 فائر ایمرجنسیزجن میں 2گیس لیکج،01لاپرواہی اور 01کچن فائر شامل ہیں میں خوش قسمتی سے کوئی شخص متاثر نہ ہوا اور تقریبا 5لاکھ کا سامان جلنے سے بچایا گیا،گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے182 مریضوں کو بہتر علاج کے لئے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑ ے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجن میں سے 159جدید سہولیات کی کمی کے باعث جبکہ 23مریض سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث منتقل کیے گئے,

پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے 141مریضوں کو دوسرے اضلاع میں منتقل کیا گیا جبکہ41مریض ضلع چکوال کے ہی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کئے گئے، ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے کرونا ایمرجنسی مریضوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ضلع بھر میں گذشتہ ماہ تقریبا 300 پبلک مقامات، مارکیٹوں، اڈوں،ہسپتالوں، پیٹرول وCNGپمپس،دفاتر،مین شاہراہوں اوردیگر علاقوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا، 11ممکنہ کرونا کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لاہورمیو ہسپتال اورMHراولپنڈی سے منتقل ہونے والے 02افراد کی میتوں کو دفنایا گیا، اس کے علاوہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ریسکیو رضاکاران نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات جن میں مسافروں اور گھروں سے باہر موجود افراد کے ہاتھوں کوجراثیم کش محلول سے دھونا،ماسک وغیرہ کی تقسیم شامل ہے کیے،اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد، کنٹرول روم انچارج ساجد حسین،سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرفیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس اور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظورموجود تھے۔

About The Author