نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وٹامن ڈی کی کمی کورونا وائرس کیلئے زیادہ خطرناک

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جن معمر افراد میں وٹامن ڈی کی سطح کم تھی، ان میں کورونا وائرس لگنے سے اموات کا خطرہ زیادہ پایا گیا

نیویارک میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی سطح جتنی کم ہوگی اتنا ہی کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہوگا۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے کورونا وائرس لگنے اور کووڈ-19 انفیکشن سے مرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ابتدائی تحقیق میں 20 یورپی ممالک ڈیٹا کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ جن ممالک میں وٹامن ڈی کی سطح کم تھی وہاں کووڈ-19 انفیکشن کی شرح کے ساتھ اموات کی شرح بھی زیادہ تھی۔ کوئین الزبتھ اسپتال فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور یونی ورسٹی آف ایسٹ انجلیا کے سائنس دانوں نے تحقیق میں لکھا ہے کہ وہ یقین کے ساتھ سارس کو وی 2 انفیکشن کے خلاف تحفظ کے لیے وٹامن ڈی سپلیمنٹ کی تجویز دے سکتے ہیں۔ جن افراد نے وٹامن ڈی سپلیمنٹ لیا ان میں چیسٹ انفیکشن 50 فی صد کم ہوا، تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جن معمر افراد میں وٹامن ڈی کی سطح کم تھی، ان میں کورونا وائرس لگنے سے اموات کا خطرہ زیادہ پایا گیا

About The Author