دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

2 مئی 2020:آج میانوالی میں کیا ہوا؟

میانوالی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

پاکستان مزدور محاذ میانوالی کے زیر اہتمام یکم مئی کے حوالے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی عہدیداران خلیل الرحمن خان کامریڈ، طاہر ساقی،

لطیف خان، ملک محمد افضل نواز خان، اقبال خان وتہ خیل، سیف الرحمن خان، مرتضی خان، ضیاء الدین خان، یسین ثاقب بلوچ نے شرکت کی،

اس موقع پر یکم مئی کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

ضلعی سیکرٹری طاہر ساقی نے اس موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ترنم میں انقلابی اشعار سنائے،

مزدور رہنماؤں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا مزدوروں پر جھوٹے مقدمات ختم کرتے ہوئے

مزدوروں کو رہا کیاجائے اور انکے بقایا جات ادا کئے جائیں۔


پاکستان مزدور محاذ میانوالی کے زیراہتمام نشست

میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

فیسکو ایکسیئن واپڈا مدثر خان کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون۔ ڈیرہ عظمت خیلانوالا پرسات بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ تفصیل کے مطابق فیسکو حکام کو بجلی چوری.

کی اطلاع ملنے پر ایکسیئن فیسکو مدثر خان ایس۔ڈی۔او اربن نذیر احمد اور بھٹو خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی معاونت سے ڈیرہ پر چھاپہ مارا تو بجلی چوروں نے فیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا

اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔ جس پر فیسکو ٹیم نے کمال بہادری سے میٹر اتار لیے اور تمام آلات قبضہ میں لے کر تھانہ صدر میں ایف آئی آر کے لیے درخواست دے دی۔

ایکسیئن فیسکو مدثر خان اس سے پہلے بھی جب ایس۔ڈی۔او تھے تو انھوں نے بجلی چوروں کا سختی سے محاسبہ کیا۔

اور بطور ایکسیئن ایس ڈی او نذیر احمد جیسے بہادر افسران کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔

ایکسین فیسکو مدثر خان نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور معاشرے کا ناسور ہیں۔ ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

About The Author