نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار ہم وطنوں کو ہمیشہ اپنا سرمایہ افتخار سمجھا

وزیراعظم، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ہمیشہ پرعزم رہے،

پاکستان کا فخر عوام، ماتھے کا جھومر بیرون ملک مقیم پاکستانی…. وزیراعظم، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ہمیشہ پرعزم رہے، معاشی بحران میں بھی فلاح و بہبود کو ترجیح دی… وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار ہم وطنوں کو ہمیشہ اپنا سرمایہ افتخار سمجھا………

کورونا وائرس کی بحرانی کیفیت… بیرون ممالک محصور پاکستانی وطن واپسی کیلئے جامع، مربوط منصوبہ بندی…. مشیر قومی سلامتی، خارجہ، ایوی ایشن اور سمندر پار پاکستانی کی وزارتوں کی مشترکہ کاوش… محنت کشوں، قیدیوں، زائرین، جاں بحق افراد کے لواحقین، زائدالمعیاد یا محدود ویزا دورانیہ والوں کی واپس کی کوشش جاری…

دنیا میں لاک ڈاؤن، سفری پابندیوں کے باوجود گلف ، برطانیہ، آسٹریلیا، ملائیشیاء سمیت 38 ممالک سے ہزاروں پاکستانی اپنی سرزمین پر پہنچے…. 21مارچ کو پروازوں کی بندش کے باوجود شروع میں پہلے ہفتے 2 ہزار، پھر بتدریج اضافے سے ہر ہفتے 6سے 7 ہزار پاکستانی بتدریج واپس لائے گئے….. بین الاقوامی ہوائی اڈے بند، پروازیں معطل، پھر بھی مزید ممالک سے پاکستانی شہری لائے جا رہے ہیں…..

اس وقت وطن واپسی کے خواہشمند تقریباً 90 فیصد پاکستانی خلیجی ممالک میں ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات میں 69 ہزار 695، سعودی عرب میں 15 ہزار 594، قطر میں 5 ہزار 500 رجسٹرڈ پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں…. مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی سفارتی مشنز کیساتھ رجسٹرڈ ہو چکے…. حکومت کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کے خواہشمند معیار پر پورا اترتے ہیں تو سفارتخانوں کیساتھ رجسٹرڈ ہوں….

پی آئی اے کی پروازوں کی بیرون ممالک سے خالی واپسی بڑا سوال ہے؟ جواب سادہ ہے….. ملک میں قرنطینہ اور صحت کی محدود سہولیات اور پاکستان کو مزید بحران سے بچانا… حل جہاز کے عملے اور مسافروں کیلئے 48 گھنٹے کا قرنطینہ، پھر ٹیسٹنگ، نتیجہ منفی آنے پر گھر میں 14 دن کی لازمی آئسولیشن، مثبت آنے پر ھیلتھ گائڈ پر عمل لازمی

بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو پروازوں کے حتمی شیڈول سے آگاہ کرنا بھی ممکن نہیں کیونکہ متعلقہ ممالک میں ہوائی اڈے بند، پروازیں معطل ہیں…. کوئی بھی ملک کسی بھی وجہ سے خصوصی پرواز منسوخ یا معطل کر سکتا ہے لہذا شیڈول میں تبدیلی بھی متواتر ہے… دوسری جانب حکومت نے بیرون ملک جانے والی پروازوں پر کوئی سختی نہیں کی، پاکستان کچھ فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے… پاکستان سے کئی ممالک خصوصی پروازوں سے اپنے شہری واپس لے جا رہے ہیں….

حقیقی معلومات اور رہنمائی کیلئے Covid.gov.pk پر تمام معلومات موجود ہیں

About The Author