دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ،

ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کا قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی، ،قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزمان جدید ٹیکنالوجی سے ایک ہفتہ کے اندر گرفتار، مشہور بھولا اور قصائی برادری کی 13 سالہ دشمنی کے نتیجہ میں نوجوان قیصر قتل ہوا تھا،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت کی روشنی اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی زیر نگرانی ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ

اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے احسان پور قصبہ کے مشہور بولا اور قصائ برادری کی دشمنی کے نتیجہ میں بولا برادری نے قصائ برادری کے

قیصر عباس کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور ملزمان فرار ہو گئے تھے جسکا مقدمہ نمبر 155 مقتول کے بھائ ساجد عباس کی مدعیت میں درج تھا

وقوعہ کے روز سے ہی مکزمان کی گرفتاری کیلئیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئ تھیں اور بالآخر پولیس وقوعہ کے مرکزی ملزمان اقرار بھولا اور جاوید آبی کو گرفتار کرنے میں

کامیاب ہوئ ایس ایچ او دائرہ عصمت عباس نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے سمیت دیگر اضلاع میں بھی چھاپے مارے گئے

ملزمان ریمانڈ جسمانی پر ہیں جن کے خلاف تمام شہادتیں اکٹھی کر کے چالان عدالت کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ

قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں یاد رہے کہ دونوں برادری کے ابتک تین اشخاص قتل ہو چکے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان کا حملہ فاٸرنگ اور کلہاڑی کا وار کر زخمی کر دیا اور ساتھ میں پولیس ملازمین کو یرغمال بنا کر تشدد کیا

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملی کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کو مطلوب بدنام زمانہ مجرم اشتہاری سجاد حسین عرف سجی کوٹی سہانی ولد رحیم بخش ، مسمی محمد رضوان عرف جگنی ولد رحیم بخش قوم ڈمرہ کے گھر پر مکول کلاں آیا ہوا ہے اور موجود ہے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر تونسہ پولیس کے ملازمین پہنچے ہی تھے کہ ملزمان مسمیان سجاد حسین عرف سجی کوٹی ، غلام رسول ۔ رحیم بخش ، خدا بخش ، امان اللہ پسران اللہ بخش ، محمد ندیم ولد رحیم ، محمد شہزاد ، محمد شہباز ، اللہ داد ،پسران خدابخش اقوام ڈمرہ سکنائے مکول معہ 5/6 کس نامعلوم مسلح ہاے اسلحہ آتشیں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

جس سے ملازمان تھانہ سٹی محمد اقبال 328/C کو بائیں ڈولہ پر ندیم کا فائر اور کانسٹیبل محمد علی کو پیٹ پر رضوان عرف جگنی کا فائر لگا

جو مضروب ہو کر گر گئے جبکہ خلیل احمد ASI کے سر پر کلہاڑی کا وار کرکے مضروب کیا, پولیس ملازمین کو ملزمان نے یرغمال بنا کر محبوس کرلیا ہے۔

ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مجرم اشتہاری کو فرار کرانے کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین پر فاٸرنگ اور کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس تھانہ صدر تونسہ ملزمان کی گرفتاری کے لۓ ریڈ کر رہی ہے اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

About The Author